کورونا سے متاثرہ اعظم خان کی حالت مستحکم، اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم

اتر پردیش کے رامپور سے رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کے لئے آنے والے 72 گھنٹے انتہائی رہیں گے

سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان / تصویر آئی اے این ایس
سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کے رامپور سے رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کے لئے آنے والے 72 گھنٹے انتہائی رہیں گے۔ اگر اس دوران ان کی حالت میں بہتری آتی ہے تو ان کی صحت کے نظریہ سے یہ اچھا رہے گا۔ لکھنؤ میدانتا اسپتال کے میڈیکل دائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ معلومات فراہم کی۔

ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اعظم خان اور ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کو 9 مئی کو سیتاپور جیل سے لاکر یہاں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کے بیٹے کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ ویڈیو کے ذریعے ڈاکٹر کپور نے بتایا کہ جب اعظم خان داخل ہوئے تھے تو ان کو 4 سے 5 لیٹر آکسیجن فی گھنٹہ کی ضرورت پڑ رہی تھی۔ ان کے پھیپھڑوں میں کووڈ نمونیا کی تشخیص کی گئی تھی۔ دو دن بعد ان کی حالت مزید خراب ہو گئی اور زیادہ مقدار میں آکسیجن کی ضرورت پڑنے لگی، لہذا انہیں کووڈ وارڈ کے آئی سی یو میں داخل کرا دیا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی گہری نگہداشت کر رہے ہیں۔


ڈاکٹر کپور نے مزید کہا کہ اب ان کی آکسیجن کی ضرورت میں کچھ کمی آئی ہے اور وہ کھانا لے رہے ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے لیکن چونکہ ان کی بیماری شدید ہے اسی کے حساب سے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر کپور نے صاف کہا کہ آنے والے 72 گھنٹے اعظم خان کے لئے کافی اہم ہیں اور اس دوران اگر ان کی صحت میں بہتری آتی ہے تو یہ ان کے لئے اچھا رہے گا۔ میدانتا کی ٹیم ان کا پورا خیال رکھ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔