اعظم خان کو لگا ’سپریم‘ جھٹکا، یوپی سے باہر کیس منتقل کرنے کے مطالبہ والی عرضی کو عدالت عظمیٰ نے کیا خارج

سپریم کورٹ نے اعظم خان سے جڑے سبھی کیسز کے ٹرائل کو یوپی سے باہر منتقل کرنے کی عرضی پر سماعت سے منع کر دیا ہے، عدالت نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ جا کر کیس کو رد کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو سپریم کورٹ نے آج شدید جھٹکا دیا۔ عدالت عظمیٰ نے اعظم خان سے جڑے سبھی کیسز کے ٹرائل کو یوپی سے باہر منتقل کرنے کی عرضی پر سماعت سے منع کر دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وہ ہائی کورٹ جا کر کیس کو رد کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ ایسی عرضیوں پر الٰہ آباد ہائی کورٹ تیزی سے سماعت کرے۔ اعظم خان نے اس عرضی میں اپنے خلاف درج سبھی معاملوں کو یوپی سے باہر منتقل کرنے کا عدالت سے مطالبہ کیا تھا۔

سپریم کورٹ میں اعظم خان کی طرف سے وکیل کپل سبل پیش ہوئے۔ انھوں نے سپریم کورٹ سے کہا کہ اعظم خان کے خلاف یوپی میں جتنے مقدمے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ انھیں انصاف نہیں ملے گا۔ ان کے خلاف 87 کیسز درج ہیں۔ سبھی معاملوں کو ریاست سے باہر منتقل کیا جائے۔


کپل سبل کی اس دلیل پر چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ریاست میں آپ کو انصاف نہیں ملے گا۔ آپ کیسز کو منتقل کرنے کے لیے بنیاد نہیں دے پائے ہیں۔ آپ ہائی کورٹ جا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی بنچ نے یہ بھی ہدایت دی کہ ہائی کورٹ اس عرضی پر جلد سماعت کرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔