اعظم خان اور ان کی بیوی-بیٹے کو ملی ضمانت، لیکن...

ضمانت ملنے کے بعد بھی ان کی رہائی ممکن نہیں ہے کیونکہ عبداللہ اعظم خان کا دو پیدائش سرٹیفکیٹ والا کیس ہائی کورٹ میں زیر غور ہے۔

سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان
سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان
user

تنویر

سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان، ان کی بیوی تنزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو رام پور کی ایک خصوصی عدالت نے تین معاملوں میں ضمانت دے دی ہے۔ سیتا پور جیل میں قید اعظم، تنزین اور عبداللہ کو ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت سے جوہر یونیورسٹی میں کسانوں کی زمین قبضہ کرنے سے منسلک تین معاملوں میں یہ راحت ملی ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ضمانت ملنے کے بعد بھی ان کی رہائی ممکن نہیں ہے کیونکہ عبداللہ اعظم خان کا دو پیدائش سرٹیفکیٹ والا کیس ہائی کورٹ میں زیر غور ہے۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف یکے بعد دیگرے کئی کیسز کیے گئے ہیں۔ یوگی حکومت نے اعظم خان کو زمین مافیا قرار دے دیا ہے اور جوہر یونیورسٹی میں کسانوں کی زمین قبضہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 27 کسانوں نے اعظم خان کے خلاف مقدمے درج کروائے ہیں۔ اس کے علاوہ یتیم خانہ ایشو میں لوٹ پاٹ سمیت توڑ پھوڑ کے الزام میں بھی ان کے خلاف درجن بھر کیس درج ہیں۔


اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان پر دو پیدائش سرٹیفکیٹ کو لے کر 2017 کے اسمبلی انتخاب میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے عبداللہ اعظم خان کے انتخاب کو رد کر دیا تھا۔ اسی معاملے میں اعظم خان کی بیوی تنزین فاطمہ اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ فی الحال یہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر غور ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔