اعظم خان اور ان کےبیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی، مقدمہ درج

نامعلوم شخص نے گالی گلوچ کرتے ہوئے 24گھنٹے کے اندر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رامپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر محمد اعظم خاں اور ان کے ممبر اسمبلی بیٹے عبداللہ کو موبائل پر جان سے مارنے کی دھمکی ملنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن تاڑ نے بتایا کہ ایس پی کے سوار-ٹانڈہ اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی عبد اللہ اعظم نے بتایا کہ گزشتہ جمعرات کی شب تقریبا سوا ایک بجے ان کے فون پر مختلف نمبروں سے انٹرنیشنل کال آئی۔ پہلی کال انہوں نے چھوڑ دی، تھوڑی دیر بعد دوسرے نمبر سے کال آئی۔ کال پر نامعلوم شخص نے ان کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے ان کو اور ان کے والد اعظم خاں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ کل دوپہر میں دوبارہ آئی، کال پر اس نے پھر 24 گھنٹے کے اندر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

ممبر اسمبلی عبد اللہ اعظم نے گنج کوتوالی میں تحریر دے کر اپنی اور والد کی جان کی سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کی پہلے بھی ان کے فون پر اسی طرح کی دھمکی دی جا چکی ہے۔

انہوں بتایا کہ مسٹر عبداللہ کی تحریر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مسٹر عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ اگر پولس کارروائی نہیں کرے گی تو اسمبلی اسپیکر کے پاس کیس لے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔