ایودھیا فیصلہ: مسلم فریقین کا ’کیوریٹیو پٹیشن‘ دائر کرنے پر غور و خوض

ظفریاب جیلانی نے کہا کہ’میں سپریم کورٹ میں کیوریٹیو پٹیشن دائر کرنے کی بنیاد تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس سلسلے میں سینئر ایڈووکیٹ راجیو دھون سے بھی مشورہ کریں گے

تصویر ڈی ڈبلیو
تصویر ڈی ڈبلیو
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: سپریم کورٹ کی جانب سے نظرثانی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بابری مسجد - رام جنم بھومی معاملہ میں مسلم فریقین اب کیوریٹیو پٹیشن دائر کرنے پر غور و خوض کر رہے ہیں۔ کیوریٹیو پٹیشن عدالت میں شکایات کے ازالے کے لئے دستیاب آخری عدالتی راستہ ہے، جس کا فیصلہ عام طور پر ججوں کے چیمبر میں ہوتا ہے۔

اس معاملے میں ایک آزاد مدعی جمعیۃ علماء ہند (جے یو ایچ) جلد ہی اس پر فیصلہ لینے کے لئے ایک اجلاس طلب کرے گا۔ آل انڈیا بابری مسجد ایکشن کمیٹی (اے آئی بی ایم اے سی) بھی ایک کیوریٹیو پٹیشن کے امکان پر تبادلہ خیال کر رہی ہے۔


رام جنم بھومی بابری مسجد معاملہ میں ’اے آئی بی ایم اے سی‘ کے کنوینر اور وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا، ’’میں سپریم کورٹ میں کیوریٹیو پٹیشن دائر کرنے کی بنیاد تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ہم سینئر ایڈووکیٹ راجیو دھون سے بھی مشورہ کریں گے اور اگر ذرا بھی امکان نظر آئے گا، تو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) سے رجوع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ عدالت نے ان کی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت پر غور تک نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔