ادھو ٹھاکرے کا دورہ ایودھیا کا اعلان، بی جے پی کی نکتہ چینی

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے بھگوان رام کا دَرشن کرنے 7 مارچ کو ایودھیا جانے والے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کے اس ایودھیا دورہ کو لے کر سیاست شروع ہو گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے بھگوان رام کے دَرشن کرنے 7 مارچ کو ایودھیا جانے والے ہیں۔ ادھو یہاں رام للا کے درشن کریں گے اور دریائے سریو کی آرتی اتاریں گے۔ ادھو ٹھاکرے کے اس ایودھیا دورہ کو لے کر سیاست شروع ہو گئی ہے۔

ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ اس ’تیرتھ یاترا‘ میں کسی طرح کی سیاست لانا مناسب نہیں ہے، جب کہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ یہ دورہ کسی بھی طرح مذہبی نہیں ہے بلکہ سیاست سے ہی متاثر ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ شیوسینا کو ہندوتوا کی اپنی زمین کھسکتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے، اسی لیے ادھو ٹھاکرے رام للا کا دَرشن کرنے ایودھیا جا رہے ہیں۔


میڈیا ذرائع کے مطابق ادھو ٹھاکرے 7 مارچ کو اپنی پوری فیملی کے ساتھ ایودھیا جائیں گے۔ یہاں پہلے وہ رام للا کا دَرشن کریں گے، پھر شام میں سریو ندی کی آرتی کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے ادھو ٹھاکرے ایودھیا گئے تھے اور پھر انھوں نے لوک سبھا انتخاب میں ملی جیت کے بعد پھر ایودھیا کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت ادھو ٹھاکرے بی جے پی کے ساتھ تھے، لیکن اب انھوں نے اپنا الگ راستہ اختیار کر لیا ہے۔ مہاراشٹر میں شیوسینا نے این سی پی اور کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت سازی کی ہے۔

دریں اثنا، کچھ لیڈران نے ادھو ٹھاکرے کے دورہ ایودھیا کا خیرمقدم کیا ہے۔ این سی پی کے رہنما اور وزیر جتیندر اوہاڈ نے کہا ، ’’کس دھرم پر عمل کرنا ہے، کس بھگوان کی پوجا کرنی ہے، یہ ہر فرد کا ذاتی معاملہ ہے۔ اگر وزیر اعلی کا بھگوان رام میں عقیدہ ہے تو وہاں جانے پر کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔