بابری مسجد معاملہ: سپریم کورٹ کا فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر ہی آئے گا، سبرامنیم سوامی

بی جے پی کے سینئر لیدڑ و راجیہ رکن سبرامنیم سوامی نے دعوی کیا ہے کہ اجودھیا قضیہ کا فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر آئے گا اور متنازعہ زمین پر جلد ہی رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجودھیا: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیدڑ و راجیہ رکن سبرامنیم سوامی نے دعوی کیا ہے کہ اجودھیا قضیہ کا فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر آئے گا اور متنازعہ زمین پر جلد ہی رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔

سوامی نے سنیچر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رام جنم بھومی/بابری مسجد قضیہ کی سماعت سپریم کورٹ میں یومیہ بنیاد پر ہورہی ہے۔ میں نے سپریم کورٹ میں رام جنم بھومی پر پوجا۔ پاٹھ کرنے کے لئے آئین کے بنیادی ڈھانے کی بنیاد پر اپنا حق مانگا ہے۔ اس لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر ہی آئے گا۔


انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ نے بھی سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ وہاں پہلے مندر تھا۔ مسجد بعد میں بنی تھی اس لئے اس زمین کو ہندوؤں کو دے دینا چاہئے۔

سوامی نے دعوی کیا کہ مندر کے حق میں سارے ثبوت دستیاب ہیں اس لئے مجھے لگتا ہے کہ مندر کی تعمیر جلد ہی شروع ہوجائےگی۔ متنازع زمین کے آس پاس 67 ہیکٹر زمین مرکزی حکومت کے ماتحتی میں ہے۔ اس زمین کو حکومت رام جنم بھومی کو دے دےگی جس میں تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 0.3 ہیکٹر زمین کا ہی معاملے پر فیصلہ ہونا۔ باقی 67 ہیکٹر زمین تو مرکزی حکومت کے پاس پہلے سے ہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔