ایودھیا میں تناؤ: سپریم کورٹ پر تنقید کے بعد بغیر کسی تجویز کے ’دھرم سبھا‘ ختم

ایودھیا میں بڑے پیمانے پر ہندووادیوں کے مجمع کو دیکھ کر مقامی لوگوں پر 1992 جیسے حالات پیدا ہونے کا خوف طاری ہے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

25 Nov 2018, 4:10 PM
ایودھیا میں تناؤ: سپریم کورٹ پر تنقید کے بعد بغیر کسی تجویز کے ’دھرم سبھا‘ ختم

رام مندر تعمیر کے مطالبہ کو لے کر ایودھیا میں وی ایچ پی کی دھرم سبھا طے شدہ مدت سے قبل ختم ہو گئی۔ غور طلب بات یہ ہے کہ دھرم سبھا میں کوئی تحریری قرارداد منظور نہیں کی گئی۔ صرف زبانی جمع خرچ کیا گیا، حالانکہ سنتوں نے لوگوں کو یہ قسم ضرور کھلوائی کہ رام مندر کے لئے وہ متحد رہیں گے اور جب ضرورت پڑے گی تعاون کریں گے۔

دھرم سبھا کے دوران سنتوں نے سپریم کورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے رام مندر کی سماعت کو آخر کیوں ٹالا۔ دریں اثنا مودی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ رام مندر تعمیر کے لئے آرڈیننس لایا جائے۔

25 Nov 2018, 2:09 PM
ایودھیا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات: اے ڈی جی
25 Nov 2018, 1:05 PM
ایودھیا میں تناؤ: یہاں نماز نہیں پڑھنے دیں گے، دھرم سبھا سے وی ایچ پی کا اعلان

دھرم سبھا سے خطاب کرتے ہوئے وی ایچ پی کے رہنما چمپت رائے نے کہا کہ رام مندر تعمیر کے لئے ہمیں ساری زمین چاہئے اور تقسیم اراضی کا کوئی فارمولہ ہمیں منظور نہیں ہوگا۔ چمپت رائے نے مزید کہا، ’’سنی وقف بورڈ کو زمین کے مالکانہ حق کا معاملہ واپس لینا چاہئے۔ وی ایچ پی اس زمین پر نماز نہیں ہونے دیگی۔‘‘ واضح رہے کہ بابری مسجد رام مندر تنازعہ پر فیصلہ میں متنازع زمین کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کو کہا گیا تھا۔‘‘


25 Nov 2018, 12:51 PM
چناؤ کی وجہ سے ہر کوئی ایودھیا کی طرف بھاگ رہا ہے: کھڑگے

ایودھیا میں وی ایچ پی اور شیو سینا کی تقاریب پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما ملکا ارجن کھڑگے نے کہا، ’’چاناؤ کی وجہ سے سب ایودھیا جا رہے ہیں۔ ایودھیا جانے سے ادھو ٹھاکرے کو ساڑھے سال سالوں تک کس نے روکا تھا، جب چاہے چلے جاتے۔ ایک طرف شیو سینا بی جے پی کی دوست بنی ہوئی ہے اور دوسری طرف وہ رام مندر تعمیرکا مطالب کر رہی ہے۔‘‘

25 Nov 2018, 12:45 PM
ہندووادیوں آپس میں بھی نااتفاقی، بی جے پی رکن اسمبلی کا ادھو پر نشانہ

رام مندر کے حوالہ سے ہندو سیاست کا دم بھرنے والی سیاسی جماعتوں میں آپس میں بھی نااتفاقی نظر آ رہی ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے ادھو ٹھاکرے پر نشانہ لگایا ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے شیو سینا پر حملہ بولتے ہوئے کہا، ’’شیو سینا رام مندر کا مدا کیسے ہائی جیک کر سکتی ہے؟ کیوں کہ شیو سینا کے کارکنان نے شمالی ہندوستانی لوگوں پر حملہ کروائے ہیں۔ ان نہیں مہاراشٹر سے کھدیڑ دیا، جن لوگوں کی خدمت خلق کی سوچ نہیں وہ رام کی خدمت کیسے کریں گے۔‘‘


25 Nov 2018, 12:00 PM
ایودھیا میں تناؤ: ’دم لگاؤ ڈابر کا، داغ مٹا دو بابر کا‘ نعرے کی گونج

ایودھیا کا ماحول اس وقت انتہائی حساز اور نازک ہے۔ وی ایچ پی کی طرف سے منعقد کی جانے والی دھرم سبھا کی طرف جانے والے تمام راستوں پر ہزاروں لوگ امنڈ پڑے ہیں۔ اس دوران طرح طرح کے نعرے گونج رہے ہیں۔ جے شری رام، رام للا ہم آئیں گے، مندر وہیں بنائیں گے اور ’دم لگاؤں ڈابر کا، داغ مٹا دو بابر کا جیسے‘ نعرے لگاتے ہوئے سخت گیر ہندو تنظیموں کے کارکنان دھرم سبھا کے مقام کی طرف کوچ کر رہے ہیں۔

لوگوں کو لانے لے جانے کے لئے سینکڑوں کاروں اور بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ وی ایچ پی کے ایک رہنما نے قومی آواز کے نمائندہ سے دعوی کیا ہے کہ ایودھیا میں اس وقت تقریباً 48 اضلاع کے لوگ جمع ہیں۔

ایک نوجوان نے قومی آواز سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’میرا نام سندیپ موریہ ہے اور میں غازی پور سے آیا ہوں۔ مجھے بی جے پی کی طرف سے لوگوں کو لانے لے جانے یہاں لگایا گیا ہے۔‘‘

ایودھیا میں اس وقت }جو جیبھ بابر کی بولے گی, وہ جیبھ (زبان) کاٹ دی جائے گی‘، ’بچہ بچہ رام کا، جنم بھومی کے کام کا‘، ’جس ہندو کا خون نہ کھولے، خون نہیں وہ پانی ہے‘، جیسے نعرے سنائی دے رہے ہیں۔
25 Nov 2018, 11:00 AM
ایودھیا میں تناؤ: مندر نہیں بنا تو نہیں بنے گی مودی سرکار، ادھو ٹھاکرے

ایودھیا میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے پریس کانفریس سے خطاب کیا اور مودی حکومت پر نشانہ لگایا۔ ٹھاکرنے نے کہا، ’’مودی سرکار بہت مضبوط سرکار ہے اور اگر یہ سرکار مندر نہیں بنوائے گی تو پھر سرکار بھی نہیں بنے گی۔، لیکن مندر ضرور بنے گا۔‘‘

ادھو نے کہا، ’’یوگی کہتے ہیں رام مندر تھا اور رہے گا، میں کہنا چاہتا ہوں کہ مندر ہے لیکن نظر نہیں آ رہا۔ سب یہی پوچھ رہے ہیں کہ مندر کب بنے گا؟‘‘


25 Nov 2018, 10:24 AM

ہردوئی سے ہندوتوا تنظیمیں 10ہزار کارکنان لے کر ایودھیا پہنچیں

وشوہندو پریشد نے اعلان کیا تھا کہ دھرم سبھا میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ شامل ہوں گے، اسی سلسلے میں اترپردیش کے تمام اضلاع سے کارکنان کے ایودھیا پہنچنے کے لئے وی ایچ پی نے بھاری تعداد میں بسوں کا انتظام کیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق صرف ضلع ہردوئی سے ہندوتوا تنظیمیں اپنے تقریباً 10ہزار کارکنان کو لے کر ایودھیا پہنچی ہیں۔

25 Nov 2018, 7:27 AM
ایودھیا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات،قلعے میں تبدیل

وشوہندو پریشد کی رام مندر کی تعمیر کے لئے حکومت پر دباو بنانے کے لئے منعقد دھرم سبھا آج ہونے جا رہی ہے، جس کے پیش نظر شہر بھر میں بے چینی ہے۔ کسی بھی صورت حال سے نپٹنے کے لئے انتظامیہ نے ایودھیا کو ایک قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

وشوہندو پریشد اور شیوسینا کے کارکن ایودھیا پہنچ چکے ہیں اور مختلف قسم کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آر ایس ایس سے واستہ یہ وی ایچ پی اور شیو سینا الگ الگ تقریب کرنے جا رہی ہیں۔

سنیچر کو شیوسینا کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تاھ، آج شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے متنازعہ زمین کے احاطے میں پوجا کریں گے اور وشوہندو پریشد کے دھرم سبھا کا پروگرام ہوگا۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے شیو سینا کو ریلی کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

ادھر تپسوی چھاونی سے وابستہ مہنت پرمہنس داس نے 6 دسمبر تک رام مندر تعمیر نہ ہونے پر خود سوزی کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے چتا پوجن تک کر لیا ہے۔ ادھر سادھوی رتمبھرا نے بھی رام مندر کے حوالہ سے آرڈیننس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندر پر اب اور انتظار نہیں ہوتا۔ سادھوی کو سپریم کورٹ کے اس بیان پر بھی اعتراض ہے کہ مندر معاملہ ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عدالت عظمی کا یہ بیان تکلیف دہ ہے۔

ایودھیا میں نظم و نسق کو قیام کے لئے ایک لاکھ سے زیادہ سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے وشوہندو پریشد نے اعلان کیا تھا کہ دھرم سبھا میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ شامل ہوں گے لیکن اب ان کا دعوی ہے کہ اس میں 2.5 لاکھ سے زیادہ لوگ شرکت کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔