ماسک اور ٹیکہ کے تئیں بیداری ضروری: وزیر اعظم مودی

پی ایم نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے میٹنگ میں حصہ لیا اور کورونا سے بچاؤ اور کورونا متاثرہ مریضوں کے مکمل علاج کے لئے ٹیسٹنگ، بیڈ، دوائیاں، ویکسین اور طبی اہلکاروں کی ضرورت وغیرہ کی معلومات لی۔

پی ایم نریندر مودی
پی ایم نریندر مودی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں کورونا کی وبا سے پیدا حالات کا جائزہ لیا اور کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات اور 45 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کی ٹیکہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے اتوار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے میٹنگ میں حصہ لیا اور کورونا سے بچاؤ اور کورونا متاثرہ مریضوں کے مکمل علاج کے لئے ٹیسٹنگ، بیڈ، دوائیاں، ویکسین اور طبی اہلکاروں کی ضرورت وغیرہ کی معلومات لی۔ انہوں نے عوام کو ہر ممکن مدد فوری طور پر مہیا کرانے کے لئے افسروں کو ہدایت دی۔

بات چیت کے دوران وزیراعظم نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ ’دو گز کی دوری، ماسک ہے ضروری‘ پر عمل سبھی لوگوں کے ذریعہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے ویکسینیشن مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ 45 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو اس سلسلے میں بیدار کریں۔ انہوں نے انتظامیہ کو بھی پوری حساسیت کے ساتھ وارانسی کے لوگوں کی ہر ممکن حد تک مدد کرنے کے لئے کہا۔


پی ایم مودی نے ملک کے سبھی ڈاکٹروں، سبھی میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کی گھڑی میں بھی وہ اپنے فرض کو پوری ایمانداری سے ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پچھلے سال کے تجربوں سے سیکھتے ہوئے محتاط رہ کر آگے بڑھنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔