ہر حال میں میڈیکل آکسیجن کی بربادی سے بچا جائے: اسٹالن

پہلی کابینہ میٹنگ کے دوران تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹالن نے کہا کہ متعدد رکاوٹوں کے باوجود ریاستی حکومت نجی اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی بغیر رکاوٹ کر رہی ہے۔

ایم کے اسٹالن / آئی اے این ایس
ایم کے اسٹالن / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنئی: تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اتوارکو افسران کو صلاح دی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے دوران میڈیکل آکسیجن کی بربادی نہ ہو۔ ریاست میں ڈروڑ مونیترکزگم (ڈی ایم کے) کی قیادت والی حکومت کی تشکیل کے بعد پہلی کابینہ میٹنگ کے دوران اسٹالن نے کہا کہ متعدد رکاوٹوں کے باوجود ریاستی حکومت نجی اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی بغیر رکاوٹ کررہی ہے۔

اسٹالن نے کہا کہ افسران کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ سرکاری اورنجی اسپتالوں میں سپلائی کی جارہی میڈیکل آکسیجن کاصحیح طریقے سے استعمال ہو اوراس کی بربادی نہ ہونے پائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران یہ بھی یقینی بنائیں کہ تمام اضلاع سے آنے والے کورونا سے متاثرہ مریضوں کا فوری علاج مہیا ہو اوریہ یقینی کیا جائے کہ ڈاکٹروں، نرسوں، طبی عملے اورمریضوں کو معیاری کھانا اور دیگر ضرورت کی چیزیں دستیاب ہوں۔


اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے افسران سے ریمڈیسیور انجکشن کی فروخت کی نگرانی کرنے کے لئے بھی کہا۔ موجودہ وقت میں اس انجیکشن کی فروخت چنئی۔ سیلم، کویمبٹور، تروچراپلّی، مدورئے، ترونیلویلی اورکچھ نجی اسپتالوں میں کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس انجیکشن کی فروخت کی نگرانی کرنے اورکالابازاری روکنے کو کہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔