ہوابازی کمپنی ’ایئر انڈیا‘ پر ڈی جی سی اے نے لگایا 90 لاکھ روپے کا جرمانہ

ڈی جی سی اے کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا لمیٹڈ نے ایک ’نان ٹرینر لائن کیپٹن‘ کے ذریعہ پرواز بھرا جسے ایک ’نان لائن ریلیز افسر‘ کے ساتھ جوڑا گیا تھا، ریگولیٹری نے اسے ایک سنگین شیڈیولنگ پایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا کی پرواز / آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا کی پرواز / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہوابازی ریگولیٹر ’ڈی جی سی اے‘ (شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ جنرل) نے نااہل پائلٹ ٹیم کے اراکین کے ساتھ پرواز بھرنے کے لیے ایئر انڈیا پر 90 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریگولیٹری نے اس غلطی کے لیے ایئر انڈیا کے ٹرانسپورٹیشن ڈائریکٹر اور ٹریننگ ڈائریکٹر پر 6 لاکھ روپے اور 3 لاکھ روپے کا الگ سے جرمانہ عائد کیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے متعلقہ پائلٹ کو آگاہ بھی کیا ہے کہ مستقبل میں ایسا معاملہ پیش نہیں آنا چاہیے۔

ڈی جی سی اے کے ذریعہ جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایئر انڈیا لمیٹڈ نے ایک ’نان ٹرینر لائن کیپٹن‘ کے ذریعہ پرواز بھری، جسے ایک ’نان لائن ریلیز‘ افسر کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ ریگولیٹری نے اسے ایک سنگین شیڈیولنگ واقعہ پایا ہے، جس کے سنگین سیکورٹی نتائج ہو سکتے ہیں۔ ایئر لائن کے ذریعہ 10 جولائی کو پیش رپورٹ کے ذریعہ واقعہ کے نوٹس میں آنے کے بعد ریگولیٹری نے ایئرلائن کے ٹرانسپورٹیشن کی جانچ کی، جس میں دستاویزات وغیرہ کی جانچ شامل تھی۔


ڈی جی سی اے کے ریلیز نوٹ میں کہا گیا ہے کہ جانچ کی بنیاد پر پہلی نظر میں یہ پتہ چلا ہے کہ کئی عہدیداران و ملازمین کے ذریعہ ریگولیٹری قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جس سے سیکورٹی پر کافی اثر پڑ سکتا ہے۔ ڈی جی سی اے نے اس خلاف ورزی کے لیے ایئر انڈیا پر 90 لاکھ روپے، ایئرلائن کے ٹرانسپورٹیشن ڈائریکٹر پر 6 لاکھ روپے اور ایئرلائن کے ٹریننگ ڈائریکٹر پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔