اورنگ آباد: عظیم الشان تبلیغی اجتماع کا آغاز

اجتماع کے لئے 5 ہزار رضاکار ٹریفک کا نظام بنائے رکھنے کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لوگوں کو اجتماع گاہ تک پہنچے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اس کے لئے پولس بھی تعاون کر رہی ہے

یو ٹیوب ویڈیو گریب
یو ٹیوب ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

ممبئی : مہاراشٹر کے تاریخی شہر اورنگ آباد سے 26 کلومیٹر کے فاصلہ پر گنگاپور تعلقہ میں لمبے جلگاؤں میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کاآغاز دعاء کے ساتھ ہوا، جس میں مہاراشٹر سمیت ملک بھر سے کئی لاکھ فرزندان توحید پہنچ چکے ہیں اور ہر طرف سر ہی سر نظر آرہے ہیں۔

ممبئی ،تھانے ،ممبرااور کلیان اطراف کے علاقوں سے کئی لاکھ افراد اورنگ آباد روانہ ہوچکے ہیں، گزشتہ شب ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں بسیں گلی گلی سے روانہ ہوئیں۔

نماز فجر کے بعداجتماع کی شروعات ہوئی اور پھر تبلیغ سے وابستہ علمائے کرام کے بیانات کاسلسلہ شروع ہوگیا۔جس میں مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات ہر عمل کرنے کی تلقین کی، علاقہ میں قحط سالی اور ملک میں امن وامان کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

نماز کے بعد علماء اور دانشوران نے مختلف مسائل کے حوالہ سے ایک اجلاس کے دوان مشورہ کیا۔ 25 فروری کو نماز کی ادائیگی کے بعد بیانات ہوں گے۔ اجتماع کے آخری دن 26 فروری کو اجتماع کی تقریر کے بعد خصوصی دعا کی جائے گی۔

یو ٹیوب ویڈیو گریب
یو ٹیوب ویڈیو گریب
اورنگ آباد اجتماع میں موجود لاکھوں فرزندان توحید

اجتماع گاہ پر تقریباً ایک کروڑ مربع فٹ کا شامیانہ لگایا گیا ہے۔ اجتماع کا اہم مقصد دنیا بھر میں امن و بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ اجتماع کے لئے 5 ہزار رضاکار ٹریفک کا نظام بنائے رکھنے کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لوگوں کو اجتماع گاہ تک پہنچے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اس کے لئے پولس بھی تعاون کر رہی ہے اور کئی مقامات پر روٹ ڈائیورٹ کئے گئے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

یو ٹیوب ویڈیو گریب
یو ٹیوب ویڈیو گریب

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Feb 2018, 10:46 PM