دو معصوم بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں چچی کو عمر قید

عدالت نے جمعہ کے روز مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزمہ کرشنا کو عمرقید و دس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج سنتوش کمار تیواری کی عدالت نے لنچ باکس میں زہر ملا کر دو معصوم بچوں کو قتل کرنے کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزمہ چچی کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی۔

استغاثہ کے بموجب تھانہ اودے پور علاقے کے راکی پورے داسی گاوں کی کسم دیوی کے بچے شیواکانت 10 و سپنا 8، 23 اگست 2010 کو گیان استھلی پبلک اسکول مصطفی باد پڑھنے گئے تھے۔ روز کی طرح اس روز بھی چچی کرشنا نے لنچ باکس تیار کرکے دیا تھا۔ دوپہر لنچ میں دونوں بچوں نے کھانا کھایا تو دونوں کی حالت نازک ہونے پر اساتذہ علاج کے لئے اسپتال لے جا رہے تھے کہ راستہ میں ہی دونوں کی موت ہوگئی۔


بچوں کے نانا شری ناتھ پٹیل نے پولیس کو شکایت دے کر کرشنا پر زہر دے کر قتل کا الزام عائد کیا۔ پولیس شکایت پر کرشنا کے خلاف قتل کا کیس درج کر فرد جرم عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے جمعہ کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزمہ کرشنا کو عمرقید و دس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔