یومِ اگست انقلاب: دیویندر یادو نے تاریخی چاندنی چوک ٹاؤن ہال پر قومی پرچم لہرا کر آزادی کے شہیدوں کو یاد کیا

دیویندر یادو نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس کانگریس پارٹی کا سپاہی ہوں جس نے ملک کو آزادی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور ملک کو تعلیم و ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے برابر لا کر کھڑا کیا۔

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو و دیگر کانگریس لیڈران پرچم کشائی کے موقع پر</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے آج ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کی سالگرہ کے موقع پر تاریخی چاندنی چوک ٹاؤن ہال پر قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے آزادی کے لیے قربان ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، وہ 9 اگست 1942 کے دن مہاتما گاندھی کی طرف سے دیے گئے نعرہ ’کرو یا مرو‘ سے شروع ہونے والی ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کا نتیجہ ہے۔ اس تحریک کے پانچ سال بعد 15 اگست 1947 کو انگریزوں کو ملک چھوڑنا پڑا۔ اسی لیے اس دن کو ’یومِ اگست انقلاب‘ کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر دیویندر یادو کے ساتھ دہلی حکومت کے سابق وزیر ہارون یوسف، کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین انیل بھاردواج، سابق اراکین اسمبلی ہری شنکر گپتا اور آصف محمد خان، ضلع آبزرور ڈاکٹر پی کے مشرا، ضلع صدر مرزا جاوید علی، دھرمپال چندیلا، راج کمار جین، ستبیر شرما، محمود ضیاء، محمد عثمان، راہل شرما، عبد الواحد، آبھا چودھری، کمل اروڑا، نریش شرما نیتو، راہل ڈبل اور راہل دھانک بھی موجود تھے۔


اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس کانگریس پارٹی کا سپاہی ہوں جس نے ملک کو آزادی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور ملک کو تعلیم و ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے برابر لا کر کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 اگست اُن انقلابیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ ان کے جذبہ قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تحریک کے آغاز کے بعد انگریزوں نے 60 ہزار سے زائد لوگوں کو جیل میں ڈال دیا۔ ملک بھر میں شروع ہوئی آزادی کی تحریک میں نہ صرف رہنما بلکہ عوام، خواتین، طلباء، کسان اور مزدور بھی مہاتما گاندھی کے پیغام پر اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر کھل کر شامل ہوئے۔

یومِ اگست انقلاب: دیویندر یادو نے تاریخی چاندنی چوک ٹاؤن ہال پر قومی پرچم لہرا کر آزادی کے شہیدوں کو یاد کیا

دہلی کانگریس صدر نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی شرمناک سازش (ووٹ چوری) نے آزاد ہندوستان میں جمہوری اقدار کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ آزادی کے بعد جمہوری ملک میں عوام کو حکومت منتخب کرنے کا جو حق دیا گیا تھا، اسے انتخابی گھوٹالے کے ذریعے بی جے پی نے پامال کیا ہے۔ 140 کروڑ ہندوستانی عوام کا اعتماد، آئین اور جمہوری نظام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی جمہوریت انمول ہے اور آئینی ووٹنگ، جس پر عوام کا حق ہے، بی جے پی اسے چوری کر کے ملک کی جمہوری بنیاد کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔