اتل سبھاش کی اہلیہ نکیتا سنگھانیہ گروگرام سے گرفتار، ماں اور بھائی کے ساتھ 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجی گئی

تینوں ملزمین کو بنگلورو لایا گیا اور مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ خودکشی معاملے کے چوتھے ملزم نکیتا سنگھانیہ کے چچا سوشیل ابھی پولیس کی گرفت سے فرار ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اتل سبھاش اور نکیتا سنگھانیہ (فائل)، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اتل سبھاش اور نکیتا سنگھانیہ (فائل)، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

اتل سبھاش خودکشی معاملے میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس نے اتل سبھاش کی فرار چل رہی اہلیہ نکیتا سنگھانیہ کو گروگرام سے گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں اتل کے سالے اور ساس کو پریاگ راج سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نمبر-4 یعنی نکیتا سنگھانیہ کے چچا سوشیل ابھی پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے ہیں۔ ان سبھی افراد کے خلاف خودکشی کے لیے اُکسانے کا معاملہ درج ہے۔

ذرائع کے مطابق نکیتا سنگھانیہ کو گروگرام سے گرفتار کیا گیا جبکہ اتل کی ساس اور سالے کو الٰہ آباد سے پولیس نے اپنی حراست میں لیا۔ تینوں ملزمین کو بنگلورو لایا گیا اور مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس کے بعد نکیتا سمیت سبھی ملزمین کو عدالت نے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

جمعہ کو بنگلورو پولیس نے نکیتا سنگھانیہ کے جونپور میں واقع مکان پر نوٹس چسپاں کیا تھا۔ نوٹس میں 3 دن میں بیان درج کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ میں نکیتا سنگھانیہ، نشا سنگھانیہ اور انوراگ سنگھانیہ کی طرف سے عبوری ضمانت کے لیے عرضی داخل کی گئی ہے۔


واضح ہو کہ انجینئر اتل سبھاش نے کچھ دنوں پہلے ہی نکیتا اور ان کے کنبہ پر استحصال کرنے اور جبراً وصولی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد انہوں نے خودکشی کرلی تھی۔ اتل نے ڈیڑھ گھنٹے کے ویڈیو کے ساتھ 23 صفحات پر مشمل ایک نوٹ بھی چھوڑا تھا، اس میں انہوں نے شادی کی شروعات سے لے کر اہلیہ سے تنازعہ کے بعد خود پر لگے ایک ایک معاملے اور خودکشی کی طرف ڈھکیلنے والے ہر نقطے کو تفصیل سے سمجھایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔