لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی ای وی ایم کو ہیک کرنے کی کوششیں: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کو ہیک کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی، تصویر ٹوئٹر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AITCofficial">@AITCofficial</a></p></div>

ممتا بنرجی، تصویر ٹوئٹر@AITCofficial

user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کو ہیک کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے کہا ’’وہ ای وی ایم کو ہیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، یہ عمل شروع ہو چکا ہے۔ ہمیں اس سلسلے میں کچھ ثبوت ملے ہیں، مزید ثبوت حاصل کرنے کی ہماری کوششیں جاری ہیں۔ اس مسئلہ پر اپوزیشن اتحاد (انڈیا) کی کے آئندہ اجلاس کے دوران تفصیلی بحث کی جائے گی۔‘‘

ترنمول کانگریس کے سربراہ نے کہا کہ ان تمام سازشوں کے باوجود اپوزیشن اتحاد 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں جیت کے ساتھ ابھرے گا۔ انہوں نے کہا ’’نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) اب مقبول نہیں رہا۔ انڈیا اپوزیشن کا نیا اتحاد ہے جس کی ملک کے کونے کونے میں موجودگی ہے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا نئی دہلی میں نئی حکومت بنائے گا۔‘‘


مغربی بنگال کی بی جے پی قیادت نے ممتا کے اس بیان کا مذاق اڑایا کہ ای وی ایم ہیکنگ کا امکان ہے۔ سینئر ریاستی بی جے پی لیڈر راہل سنہا نے کہا کہ ترنمول لیڈر کسی بھی الیکشن سے پہلے اس طرح کے جھوٹے خدشات پیدا کرتے ہیں اور اگر نتائج ان کی پارٹی کے حق میں آتے ہیں تو خاموش ہو جاتے ہیں۔

سنہا نے کہا، "انہوں نے 2021 کے مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات سے پہلے بھی یہی انتباہ دیا تھا۔ تاہم، بعد میں وہ اپنی پارٹی کے انتخابات جیتنے کے بعد خاموش ہو گئیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئی ​​دہلی میں دوبارہ اقتدار میں آئے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔