روسی صدر پوتن کے معاون خاص الیگزینڈر دوگین کے قتل کی کوشش، کار دھماکہ میں بیٹی ہلاک

الیگزینڈر ڈوگن کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کا دایاں ہاتھ قرار دیا جاتا ہے، کہا جا رہا ہے کہ اس کار میں دوگین بیٹھنے والے تھے، جسے دھاکہ سے اڑا دیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن کے انتہائی خاص معاون الیگزینڈر دوگین کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ الیگزینڈر دوگن کی بیٹی داریا دوگینا جس کار میں سفر کر رہی تھیں، اسے دھماکہ سے اڑا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دشمنوں کے نشانہ پر الیگزینڈر دوگن تھے اور وہ اسی کار سے سفر کرنے جا رہے تھے، تاہم آخری لمحات میں انہوں نے اس میں نہیں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ کار دھماکہ کا یہ واقعہ راجدھانی ماسکو کے نزید پیش آیا۔ خیال رہے کہ فلسفی اور تجزیہ کار الیگزینڈر دوگن کو پوتن کا دماغ کہا جاتا ہے۔

کار دھماکہ کے بعد موقع پر افرا تفری پھیل گئی۔ حادثہ کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ اس کے ساتھ ہی الیگزینڈر دوگین بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ روسی میڈیا کے مطابق ماسکو کے اوڈنٹسووسکی ضلع میں لینڈ کروزر کار کو دھماکہ سے اڑایا گیا۔ اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے جانچ کی تو معلوم چلا کہ اس کار میں الیگزینڈر دوگین کی بیٹی داریا دوگینا سوار تھیں۔


رواں سال، جولائی میں داریا دوگینا کو برطانیہ کی جانب سے روس کے عوام پر عائد پابندیوں میں شامل کیا گیا تھا۔ 60 سالہ الیگزینڈر دوگین کی بیٹی داریا دوگینا ایک مصنف تھیں۔ وہ اپنے والد کی مشیر کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو داریا دوگینا نے بھی اس حملے کی حمایت کی تھی۔

وہیں، داریا دوگینا کے والد الیگزینڈر دوگین ایک مشہور روسی سیاسی فلسفی اور تجزیہ کار ہیں۔ الیگزینڈر دوگین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کریمیا اور یوکرائن کی جنگ کے پیچھے انہی کا دماغ ہے۔ نیز، الیگزینڈر کو اکثر مغربی تجزیہ کار پوتن کا دماغ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */