آتشی کا 'باپ تو باپ رہے گا' پر رقص، سواتی مالیوال کا طنز، "پارٹی اور بڑے رہنماؤں کی ہار کے بعد یہ کیسی بے شرمی؟"

آتشی شروعاتی رجحان میں پیچھے رہنے کے بعد بڑی مشکل سے بی جے پی رہنما رمیش بدھوڑی کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ جیت کے بعد اب ان کا رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

دہلی اسمبلی انتخابات میں جہاں ایک طرف اروند کجریوال، منیش سسودیا اور ستیندر جیسے عآپ کے بڑے رہنماؤں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں آتشی کال کاجی سیٹ پر بڑی مشکل سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ حالانکہ آتشی کی یہ جیت پارٹی کی بڑی شکست کے سامنے پھیکی ہی ہے لیکن پھر بھی وہ اپنے کارکنوں کے ساتھ ہریانوی سانگ 'باپ تو باپ رہے گا' پر جم کر رقص کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر آتشی کا ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اب اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عآپ کی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال نے طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ کیسی بے شرمی کا مظاہرہ ہے؟ پارٹی کو شکست ہو گئی، سب بڑے رہنما ہار گئے اور آتشی مارلینا ایسے جشن منا رہی ہیں؟َ؟"

واضح ہو کہ آتشی نے بی جے پی رہنما رمیش بدھوڑی کو 3500 سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے۔ حالانکہ وہ شروعاتی رجحانات میں بدھوڑی سے پیچھے چل رہی تھیں لیکن کئی مرحلے کی گنتی کے بعد وہ آگے نکل گئیں اور بڑی مشکل سے جیت حاصل کرلی۔


ویسے انتخابی تشہیر کے دوران بھی آتشی اور بدھوڑی میں تیکھی بحث دیکھنے کو ملی تھی۔ رمیش نے آتشی پر ان کے سرنیم کو 'مرلینا' سے بدل کر 'سنگھ' کرنے پر حملہ کیا تھا، جس سے تنازعہ پیدا ہو گیا تھا۔ اس کے جواب میں آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے بزرگ والد کے بارے میں بدھوڑی کے نازیبا سلوک کا الزام لگا کر روتے ہوئے لوگوں سے ہمدردی لینی چاہی تھی۔ جس کا شاید انہیں فائدہ بھی ملا۔

آتشی کی پیدائش وجئے سنگھ اور ترپتا واہی کے یہاں ہوئی تھی، جو دونوں دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔ انہوں نے دہلی کے اسپرنگ ڈیلس اسکول سے اپنی تعلیم پوری کی اور پھر دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفنس کالج سے تاریخ میں گریجویشن کی پڑھائی کی۔ بعد میں انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے بھی پڑھائی کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔