آتشی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر ملنے کا وقت مانگا، منصوبہ منظور نہیں ہونے پر بھی اٹھایا سوال

سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ دہلی کی ماؤں-بہنوں نے مودی کی گارنٹی پر یقین کیا تھا۔ اب وہ خود کو ٹھگا سا محسوس کر رہی ہیں کیونکہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں 2500 فی ماہ کا منصوبہ منظورنہیں کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی حکومت کی وزیر آتشی /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

دہلی حکومت کی وزیر آتشی / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے موجودہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو خط لکھ کر ان سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے عآپ کے اراکین اسمبلی کے ساتھ 23 فروری (اتوار) کو ملنے کی بات کہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پہلی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے ذریعہ کی گئی گارنٹی کو پورا نہیں کرنے کی بات بھی خط اُٹھائی ہے۔

آتشی نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو لکھے خط میں بی جے پی رہنماؤں کے ذریعہ انتخابی تشہیری مہم کے دوران کی باتیں دھیان دلائی ہیں۔ بی جے پی کے سب سے بڑے رہنما اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی تشہیری مہم کے دوران 31 جنوری 2025 کو دوارکہ میں منعقد ایک ریلی میں دہلی کی ماؤں اور بہنوں سے وعدہ کیا تھا کہ بی جے پی حکومت بننے کے بعد پہلی ہی کابینہ کی میٹنگ میں ان کے لیے 2500 روپے فی ماہ کا منصوبہ منظور کرے گی۔ آتشی نے اپنے خط میں لکھا کہ مودی کے ذریعہ کہا گیا تھا کہ یہ مودی کی گارنٹی ہے۔


اس کے بعد خط میں پہلی میٹنگ میں منصوبہ کے منظور نہ ہونے کی بات کہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پہلی میٹنگ میں خواتین کے لیے 2500 روپے کا منصوبہ منظور نہیں ہوا ہے۔ آگے لکھا کہ دہلی کی ماؤں-بہنوں نے مودی کی گارنٹی پر یقین کیا تھا اور اب وہ خود کو ٹھگا سا محسوس کر رہی ہیں۔ اس طرح ملنے کے وقت کے ساتھ ساتھ مودی کی گارنٹی کے پورا نہ ہونے کا سوال اتھایا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسی موضوع کو لے کر عآپ قانون سازیہ پارٹی کل 23 فروری کو آپ سے مل کر تبادلہ خیال کرنا چاہتی ہے۔ میں آپ سے دہلی کی لاکھوں خواتین کی طرف سے مودبانہ اپیل کرتی ہوں کہ آپ اپنے مصروف ترین وقت سے کچھ وقت نکال کر ملنے کا موقع دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔