آتشی نے ای ڈی سے کیا بی جے پی کے خلاف ’منی لانڈرنگ معاملوں’ میں کی گئی کارروائی کے انکشاف کا مطالبہ

عام آدمی پارٹی (عآپ) کی سینئر لیڈر آتشی نے الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام عائد کیا

<div class="paragraphs"><p>وزیر آتشی / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر آتشی / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: الیکشن کمیشن کا نوٹس موصول ہونے کے ایک دن بعد دہلی کی وزیر اور عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے ہفتہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے کہا کہ وہ اس بات کا انکشاف کرے کہ اس نے مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈران کے خلاف کیا کارروائی کی؟

عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام عائد کیا۔ آتشی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے یا ایک مہینے کے اندر ای ڈی کی جانب سے گرفتار کئے جانے کو تیار رہنے کو کہا ہے، اس کے بعد آتشی کمیشن نے کو نوٹس جاری کر دیا۔


وزیر نے کہا، ’’محض شک کی بنیاد پر ای ڈی نے عآپ لیڈر سنجے سنگھ، منیش سسودیا اور یہاں تک کہ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف پیسے کے لین دین کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ انہوں نے کہا، ’’ای ڈی نے بی جے پی لیڈران کے خلاف کیا کارروائی کی، جہاں تفتیشی ایجنسی پیسے کے لین دین کو ثابت کرنے کی اہل ہے۔‘‘

عآپ نے گزشتہ مہینے ای ڈی سے کہا تھا کہ وہ بی جے پی کے خلاف معاملہ درج کرے۔ پارٹی کا الزام تھا کہ مبینہ منی لانڈرنگ پالیسی کے گھوٹالہ میں ایک ملزم سے بی جے پی کو الیکٹورل بانڈ کے ذریعے کروڑوں روپے حاصل ہوئے ہیں۔ آتشی نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے دیگر مرکزی ایجنسیوں کی طرح الیکشن کمیشن کا بھی استعمال کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔