اٹل بہای واجپئی کی بھتیجی و سابق رکن پارلیمنٹ کرونا شکلا کا انتقال

بھوپیش بگھیل نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کرونا شکلا سے ان کے گہرے خاندانی تعلقات تھے اور ان کا ہمیشہ آشیرواد ملتا رہا۔ خدا انہیں اپنے قدموں میں جگہ دے اور ہم سب کو یہ غم برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔

کرونا شکلا، تصویر آئی اے این ایس
کرونا شکلا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رائے پور: سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی اورچھتیس گڑھ سماج کلیان بورڈ کی چیئرمین کرونا شکلا کا گزشتہ شب یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ کورونا سے متاثر تھیں اوران کا یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج چل رہ تھا۔ کرونا شکلا کو کورونا انفیکشن کے سبب گزشتہ 14 اپریل کو دارالحکومت کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ گزشتہ شب تقریباً ایک بجے دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی آخری رسومات بلودا بازار میں ادا کی جائے گی۔

کرونا شکلا ایک بہترین اسپیکر کے ساتھ ہی مہت ملنسار تھیں۔ انہوں نے اپنی سیات بی جے پی سے شروع کی تھی اور 1993 میں پہلی بار غیر منقسم مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کی رکن منتخب کی گئی تھیں۔ وہ 2004 میں لوک سبھا کے لئے منتخب کی گئیں، جبکہ 2009 میں انتخاب ہار گئیں۔ اس کے بعد بی جے پی میں اختلافات کے سبب وہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ ریاست میں ہوئے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں انہیں اس وقت کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کے خلاف کانگریس نے انہیں راج ننداگاوں سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا تھا، لیکن وہ انتخاب ہارگئی تھیں۔


ریاست میں کانگریس حکومت بننے کے بعد گزشتہ سال انہیں چھتیس گڑھ سماج کلیان بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔ کانگریس میں شامل ہونے کے بعد وہ تنظیم کے کاموں میں مسلسل سرگرم رہیں اور کئی مقامات پر انہیں کانگریس کارکنان کی تربیت کے لئے بھیجا گیا۔ اپنی سرگرمی اور صاف گوئی سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو بھی انہوں نے کافی متاثر کیا تھا۔ وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل بھی ان کا بہت احترام کرتے تھے۔ وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل محترمہ شکلا کےانتقال پر شدید رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کرونا شکلا سے ان کے انتہائی گہرے خاندانی تعلقات تھے اور ان کا ہمیشہ آشیرواد ملتا رہا۔ خدا انہیں اپنے قدموں میں جگہ دے اور ہم سب کو یہ غم برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */