شدید گرمی کا قہر: بہار میں لو لگنے سے 24 گھنٹے میں 45 اموات

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار میں لو لگنے کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 45 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 100 سے زیادہ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ یہ اموات اورنگ آباد، گیا اور نوادا ضلع میں واقع ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ گیا اور پٹنہ شہر کا ہفتہ کے روز کا درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اورنگ آباد کے سول سرجن ڈاکٹر سریندر پرساد سنگھ نے ہفتہ کو دیر رات گئے لو لگنے کی وجہ سے 27 لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا، ’’مختلف اسپتالوں میں درجنوں لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔‘‘

گیا کے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے 14 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے جبکہ ایک دیگر ضلع افسر نے نوادا میں پانچ لوگوں کی موت کی تصدیق کی۔ ان دونوں اضلاع میں لو سے متاثر ہونے والے 60 زیادہ لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے لواحقین کے حق میں 4 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کو ہلاک شدگان کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر لو کے حوالہ سے انتباہ بھی جاری کیا ہے اور لوگوں کو دن کے وقت باہر جانے پر اپنا دھیان رکھنے کی صلاح دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Jun 2019, 12:10 PM