سورت کی عمارت میں آگ سے 20 طالب علم ہلاک، جان بچانے کیلئے چھت سے کودے بچے

سورت: گجرات میں سورت شہر کے سرتھانہ علاقے میں جمعہ کو ایک عمارت کے ٹیوشن کلاس روس میں اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 20 طالب علموں کی موت ہوگئی اور تقریباً 20 دیگر زخمی ہوگئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

سورت: گجرات میں سورت شہر کے سرتھانہ علاقے میں جمعہ کو ایک عمارت کے ٹیوشن کلاس روس میں اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 20 طالب علموں کی موت ہوگئی اور تقریباً 20 دیگر زخمی ہوگئے۔

سورت کی عمارت میں آگ سے 20 طالب علم ہلاک، جان بچانے کیلئے چھت سے کودے بچے

فائر بریگیڈ افسر ایشور بھائی پٹیل نے بتایا کہ پانچ منزلہ ٹکشلا اکارڈ کی دوسری منزل پر چل رہے ٹیوشن کلاس میں دوپہر اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی دمکل کی 21 گاڑیوں کے ساتھ فائر بریگیڈ کے اہل کار جائے واقعہ پر پہنچے۔

سورت کی عمارت میں آگ سے 20 طالب علم ہلاک، جان بچانے کیلئے چھت سے کودے بچے

فائر بریگیڈ کے عملہ عمارت میں پھنسے ٹیوشن کلاس کے طالب علموں کو بچانے اور آگ بجھانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس دوران 20 طالب علموں کی موت ہوگئی اور تقریباً 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمی اور جھلسے ہوئے طالب علموں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ بارہ طالب علموں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے امداد ی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی وجے روپانی نے جانچ کے احکام دیئے ہیں اور تین دن میں حادثے کی رپورٹ پیش کرنے کےل ئے کہا ہے۔ وزیراعلی سورت پہنچنے والے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ زخمی اور جھلسے ہوئے لوگ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ انہوں نے گجرات حکومت اور مقامی افسران سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکنہ امداد کرنے کے لئے کہا ہے۔

آگ لگنے کے اس حادثہ پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا، ’’سورت گجرات میں ہوئے حادثہ کی خبر سے دکھ پہنچا ہے۔ متاثرین کے تئیں میں شہرے سوگ اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی میں دعا کرتا ہوں۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 May 2019, 9:10 PM