اتر پردیش میں آندھی طوفان اور برق فشانی کا قہر، 17 افراد جان بحق

رپورٹوں کے مطابق، سدھارتھ نگر میں چار، دیوریا میں تین، بستی میں تین، بلیا میں دو اور اعظم گڑھ، کشی نگر، مہاراج گنج، لکھیم پور اور پیلی بھیت میں ایک ایک شخص کی موت ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتر پردیش کے مختلف حصوں میں دھول بھری آندھی، برق فشانی اور بارشوں کے سبب الگ الگ حادثوں میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹوں کے مطابق، سدھارتھ نگر میں چار، دیوریا میں تین، بستی میں تین، بلیا میں دو اور اعظم گڑھ، کشی نگر، مہاراج گنج، لکھیم پور اور پیلی بھیت میں ایک ایک شخص کی موت ہو گئی۔ سدھارتھ نگر میں ایک ٹِن شیڈ کے گر جانے سے رحیم نامی مزدور کی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو خواتین زخمی ہو گئیں۔


بستی ضلع میں برق فشانی کی وجہ سے برج بھان یادو نامی شخص کی موت ہو گئی۔ وہ بھاری بارش کے باوجود اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ بستی کے دیب برووا میں 30 سالہ وشال کے اوپر ایک درخت آگرا، جس سے وہ لقمہ اجل ہو گیا، وہ ایک دوا کی دکان سے لوٹ رہا تھا۔ اس کے ساتھ اس کا آٹھ سالہ بھتیجا گولو بھی تھا جسے سنگن حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ادھر، سدھارتھ نگر کے ڈُومریا گنج میں بھی ایک حادثہ پیش آیا، 65 سالہ بُدھنا کھیت پر بیٹھے تھے تبھی ایک درخت ان پر آ گرا جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دیوریا کے بھووانی گاؤں میں بجلی کا کھمبا گر جانے سے 22 سالہ شُبھم کی موت ہو گئی۔ اسی ضلع کے گوری بازار میں برق فشانی کی زد میں آکر 55 سالہ ایک خاتون اسراوتی کی موت ہو گئی۔ اسی گاؤں میں آٹھ سالہ لڑکے کے اوپر دیوار گر گئی، جس سے اس کی موت ہو گئی۔


وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ضلع افسران کو ہر ممکن امداد کی ہدایات دی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Jun 2019, 4:10 PM