صفدر جنگ ہسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید احمد خاں سبکدوش

اپنی سبکدوشی کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ میں اپنی ملازمت سے سبکدوش ضرور ہو رہا ہوں لیکن یونانی طب کو فروغ دینے میں میری کوششیں آگے بھی جاری رہیں گی۔

الوداعی تقریب میں ڈاکٹر سید احمد خان
الوداعی تقریب میں ڈاکٹر سید احمد خان
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال کے یونانی شعبہ میں انچارج کے طور پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سید احمد خان منگل کے روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر خان کی جگہ اب ریسرچ آفیسر ڈاکٹر ذکی احمد صدیقی کو شعبہ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ انہوں نے آج سے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔

ڈاکٹر سید احمد خان کی الوداعی تقریب میں موجود سی ایم او اور او پی ڈی انچارج ڈاکٹر پنکج رنجن، ونود چیتنیہ نے مشترکہ طور پر کہا کہ ڈاکٹر سید احمد خان کے بارے میں جتنا بھی کہا جائے کم ہے۔ ڈاکٹر خان ایک درویش صفت شخصیت کے مالک ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مریض دور دور سے انہیں ڈھونڈنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونانی طب کی خدمات اور اس کو فروغ دینے میں ڈاکٹر سید احمد خان نے جو محنت کی ہے اس کا ڈنکا آج پورے ملک میں بج رہا ہے۔


ڈاکٹر تمنا نازلی نے اس موقع پر کہا کہ اپنی 30 سالہ سروس کے دوران ڈاکٹر سید احمد خان نے نہ صرف ڈاکٹر بلکہ سماجی کارکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ سی سی آر ایس سدھا کے ریسرچ آفیسر ڈاکٹر بی اکیلا نے ڈاکٹر خان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کو یاد کیا اور کہا کہ ہم سب نے ایک خاندان کی طرح مل کر کام کیا۔ ڈاکٹر سید احمد خان نے ہمیشہ باپ کی طرح ہم سب کی رہنمائی کی ہے۔ تاہم وہ ہمیشہ اپنے کام کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور وقت کے پابند ہے۔

صفدر جنگ ہسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید احمد خاں سبکدوش

اخیر میں ڈاکٹر خان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اس انداز میں کام کرنا چاہیے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔ یہ ہماری پہلی کوشش ہونی چاہیے تاکہ مریض ہمارے ڈاکٹروں سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی ملازمت سے سبکدوش ضرور ہو رہا ہوں لیکن یونانی طب کو فروغ دینے میں میری کوششیں آگے بھی جاری رہیں گی۔


دوسری جانب ڈاکٹر خان کی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر مزید ایک پروگرام کا انعقاد ہوا۔ اس تقریب میں CCRUM کے ڈی جی پروفیسر عاصم علی خان، اے ڈی ایڈمنسٹریٹر کے کے سپرا اور مشیر یونانی ڈاکٹر ایم اے قاسم موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */