سری لنکا کی مدد: ڈی ایم کے سے وابستہ ارکان پارلیمنٹ ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ دیں گے

ڈی ایم کے کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان اپنی ایک ماہ کی تنخواہ چیف منسٹر پبلک ریلیف فنڈ میں عطیہ دیں گے تاکہ معاشی بحران سے شدید متاثر سری لنکا کو انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کی جا سکے

سری لنکا میں احتجاج
i

چنئی: دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبران اپنی ایک ماہ کی تنخواہ چیف منسٹر پبلک ریلیف فنڈ (سی ایم پی آر ایف) میں عطیہ دیں گے تاکہ معاشی بحران سے شدید متاثر سری لنکا کو انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کی جا سکے۔

جمعرات کو یہاں ڈی ایم کے ہیڈکوارٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا کہ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ دیں گے۔

یہ اعلان پارٹی صدر کے حالیہ اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے سری لنکا کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سی ایم پی آر ایف کے ذریعے پارٹی کی طرف سے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔


اسٹالن نے یہ بھی اعلان کیا کہ ڈی ایم کے کے قانون ساز سری لنکا کو انسانی امداد فراہم کرنے کے حصے کے طور پر اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سی ایم پی آر ایف کو عطیہ دیں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔