اسمبلی انتخابات: ہریانہ میں اب یکم اکتوبر کی جگہ 5 اکتوبر کو ہوگی ووٹنگ، جموں و کشمیر میں ووٹ شماری کی تاریخ بھی بدلی

جموں و کشمیر میں تیسرے مرحلے کے تحت ووٹ یکم اکتوبر کو ہی ڈالے جائیں گے، لیکن مرکز کے زیر انتظام اس خطہ اور ہریانہ دونوں ہی جگہ ووٹ شماری 4 اکتوبر کی جگہ 8 اکتوبر کو ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

الیکشن کمیشن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہریانہ میں ووٹنگ کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ ہریانہ کی 90 اسمبلی نشستوں پر ایک ساتھ یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالا جانا تھا، لیکن اب یہ تاریخ تبدیل کر 5 اکتوبر کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی 4 اکتوبر کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کو بھی بڑھا کر 8 اکتوبر کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کافی غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ ووٹرس بڑی تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔

دوسری طرف مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں تیسرے مرحلہ کے تحت یکم اکتوبر کو ہونے والی ووٹنگ کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یعنی وہاں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، حالانکہ ووٹ شماری کی تاریخ میں تبدیلی ضرور کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی ہریانہ کے ساتھ ہی 8 اکتوبر کو ووٹ شماری ہوگی۔


الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ بشنوئی طبقہ کے حق رائے دہی اور روایات دونوں کا احترام کرنے کے لیے لیا گیا ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ بشنوئی طبقہ نے گرو جمبھیشور کی یاد میں آسوج اماوسیا تہوار میں حصہ لینے کی صدیوں پرانی روایت کو برقرار رکھا ہے، اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ووٹنگ کی تاریخ یکم اکتوبر سے آگے بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا۔ انتخابی کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’اس سے (یکم اکتوبر کو ووٹنگ سے) بڑی تعداد میں لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم کیا جا سکتا ہے، اور ہریانہ اسمبلی کے انتخاب میں ووٹرس کی شراکت داری کم ہو سکتی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔