جھارکھنڈ میں پولنگ ختم، 63 فیصد ووٹروں نے کیا 260 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ

جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلہ میں 20 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر پر امن طریقہ سے ختم ہوگئی اور اس دوران تقریبا 63 فیصد ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

رانچی: جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلہ میں ہفتہ کے روز بیس اسمبلی سیٹوں پر پولنگ اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر پرامن طریقہ سے ختم ہوگئی اور اس دوران تقریبا 63 فیصد ووٹروں نے ووٹ دیکر وزیراعلی رگھوور داس اور سابق وزیر سریو رائے سمیت 260 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )میں بندکردیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

ریاستی انتخابی دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایاکہ ریاست کی 20اسمبلی سیٹوں میں سے بہراگوڑا ،گھاٹ شلا(ریزرو)،پوٹکا (ریزرو)، جگسلائی (ریزرو) ، سرائے کیلا (ریزرو) ، چائی باسا (ریزرو) ،مجھگاؤں ،جگناتھ پور (ریزرو)، منوہرپور (ریزرو) ، چکردھرپور (ریزرو)، کھرساواں (ریزرو)، تماڑ (ریزرو)، تورپا(ریزرو)، کھونٹی (ریزرو)، مانڈر (ریزرو)، سمڈیگا (ریزرو) اور کولیبیرا میں اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر سخت حفاظتی بندوبست کے بیچ پرامن طریقہ سے پولنگ سہ پہر تین بجے ختم ہوگئی جبکہ جمشید پور مشرق اور جمشیدپورمغرب میں شام پانچ بجے پولنگ ختم ہوئی۔


تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

اس دوران تقریبا 62 اعشاریہ 40 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پولنگ ختم ہونے پر سب سے زیادہ پولنگ بہرگوڑا سیٹ پر 74 اعشاریہ 44 فیصد ہوئی وہیں سب سے کم 46 اعشاریہ 55 فیصد پولنگ جمشید پور مغرب میں ہوئی ۔

اس کے بعد گھاٹ شلا (ریزرو) میں 64 اعشاریہ 49 فیصد، پوٹکا (ریزرو) میں 64 اعشاریہ 3 فیصد، جگسلائی (ریزرو) میں 63 اعشاریہ 27 فیصد ، جمشید پور مشرق 49 اعشاریہ 12 فیصد،سرائے کیلا (ریزرو) میں 56 اعشاریہ 77 فیصد، چائی باسا (ریزرو) میں 47 اعشاریہ 38 فیصد ،مجھگاؤں میں 66 اعشاریہ 67 فیصد، جگناتھ پور (ریزرو) میں 60 اعشاریہ 99 فیصد، منوہرپور (ریزرو) میں 60 اعشاریہ 03 فیصد، چکردھرپور (ریزرو) میں 65 اعشاریہ 61 فیصد، کھرساواں (ریزرو) میں 60 اعشاریہ 12 فیصد


تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

اس کے علاوہ تماڑ (ریزرو) میں 67 اعشاریہ 83 فیصد، تورپا (ریزرو) میں 64 اعشاریہ 24 فیصد، کھونٹی (ریزرو) میں 59 اعشاریہ 2 فیصد، مانڈر (ریزرو) میں 61 اعشاریہ 14 فیصد، سسئی (ریزرو) میں 68 اعشاریہ 6، سمڈیگا (ریزرو) میں 59 اعشاریہ 07 فیصداور کولیبیرا میں 64 اعشاریہ 74 فیصد پولنگ ہوئی۔

اس دوران گملا ضلع کے سسئی اسمبلی حلقہ میں کدرا پنچایت کے بگھنی گاؤں میں پولنگ سنٹر نمبر 36 پر سلامتی دستہ کے جوانوں اور گاؤں والوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور کئی جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔