اسمبلی انتخابات: کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی تلنگانہ میں، پرینکا گاندھی راجستھان میں چلائیں گی انتخابی مہم

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی جنوبی ریاست میں مہم چلائیں گے اور پانچ عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے، جبکہ پرینکا گاندھی واڈرا راجستھان میں مہم جوئی کریں گی

<div class="paragraphs"><p>کھڑگے، راہل، پرینکا / آئی اے این ایس</p></div>

کھڑگے، راہل، پرینکا / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ جمعہ کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی جنوبی ریاست میں مہم چلائیں گے اور پانچ عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے، جبکہ پرینکا گاندھی واڈرا راجستھان میں مہم جوئی کریں گی۔

پارٹی قائدین کے مطابق کھڑگے تلنگانہ میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وہ سب سے پہلے حیدرآباد میں صبح 11 بجے اور ایک جلسہ سے خطاب کریں گے جبکہ ملکاجگیری اسمبلی حلقہ میں شام 5 بجے دوسرے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

وہیں، راہل گاندھی تلنگانہ میں تین عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ کیرالہ کے وائناڈ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ صبح 11.45 بجے بھدرادری کوٹھا گوڈیم ضلع کے پیناپاکا میں پہلے جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جبکہ دوپہر 1.30 بجے ورنگل ضلع کے نرسمپیٹ میں دورے جلسے سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی ایک کلومیٹر کی پیدل یاترا کریں گے اور پھر ورنگل ایسٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔


کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا راجستھان میں مہم چلائیں گی، جہاں 25 نومبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔ وہ راجستھان میں دوپہر 12 بجے ساگواڑہ میں اور دوپہر 2 بجے چتوڑ گڑھ میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔

خیال رہے کہ 119 رکنی تلنگانہ اسمبلی کے لیے 30 نومبر کو اور 200 رکنی راجستھان اسمبلی کے لیے 30 نومبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔