زوبین گرگ کی موت سے متعلق جانچ کے لیے سنگاپور پہنچی آسام پولیس، گہرائی کے ساتھ تحقیقات کی ہوگی کوشش

آسام سی آئی ڈی کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس منا پرساد گپتا اور تیتابور کے شریک ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ترون گویل گواہاٹی سے براہ راست پرواز کے ذریعہ سنگاپور پہنچ چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>زوبین گرگ / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

آسام پولیس کے 2 سینئر افسر گلوکار زوبین گرگ کی موت سے متعلق معاملے کی جانچ کے لیے پیر کے روز سنگاپور پہنچ گئے۔ آسام پولیس میں سی آئی ڈی کے تحت ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ زوبین گرگ کی موت معاملے میں ریاست میں 60 سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سی آئی ڈی کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس منا پرساد گپتا اور تیتابور کے شریک ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ترون گویل گواہاٹی سے براہ راست پرواز کے ذریعہ سنگاپور پہنچ چکے ہیں۔ گپتا خصوصی جانچ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ گویل 9 رکنی پارٹی کے رکن ہیں۔


افسر نے سنگاپور میں آسام پولیس کی جانچ کی تفصیل شیئر کرنے سے انکار کر دیا، لیکن ایک ذرائع کے حوالہ سے بتایا جا رہا ہے کہ ایس آئی ٹی کے دونوں اراکین جائے وقوع کا دورہ کریں گے جہاں زوبین گرگ کی موت ہوئی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حادثہ والی جگہ پر واقعہ سے جڑی کڑیوں کو جوڑنا پوری تحقیقات کے سب سے اہم پہلوؤں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ آسام پولیس کی ٹیم سنگاپور میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر اس معاملے پر تبادلہ خیال کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ زوبین گرگ کی 19 ستمبر کو سنگاپور میں سمندر میں تیرتے وقت پُراسرار طریقے سے موت ہو گئی تھی۔ وہ شمال مشرقی ہند مہوتسو کے چوتھے ایڈیشن میں حصہ لینے سنگاپور پہنچے تھے۔ زوبین کی موت کے بعد آسام میں ان کے شیدائیوں میں شدید مایوسی دیکھنے کو ملی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔