آر آر بی-این ٹی پی سی معاملہ: گیا میں طلبا کا ہنگامہ، ٹرین کی بوگی نذرِ آتش

بتایا جا رہا ہے کہ شورش پسند طلبا نے پولیس پر پتھر برسانے کے بعد کئی جگہوں پر توڑ پھوڑ کی، ساتھ ہی ایک ٹرین کی بوگی میں بھی آگ لگا دی گئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ریلوے کے امتحان میں دھاندلی کے الزام کو لے کر بہار کے گیا میں طلبا کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ جانکاری کے مطابق اس عمل میں بدھ کو ہزاروں کی تعداد میں گیا جنکشن پر پہنچے طلبا نے جم کر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشتعل طلبا نے پولیس پر پتھر برسانے کے بعد کئی جگہوں پر توڑ پھوڑ کی، ساتھ ہی ایک ٹرین کی بوگی میں بھی آگ لگا دی۔

اُدھر ضلع پولیس اور ریلوے پولیس نے کمان سںبھال لی ہے۔ دراصل مشتعل ہو چکے طلبا لگاتار ریلوے کے امتحان میں دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں۔ پولیس کے ذریعہ اشتعال انگیزی کو کنٹرول کرنے کے لیے آنسو گیس چھوڑے جا رہے ہیں، ساتھ ہی پولیس نے مشتعل طلبا کو منتشر کرنے کی کوشش کی ہے۔ فی الحال حالات کافی تشویشناک ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل منگل کو بھی آرہ، نوادا، موتیہاری، سیتامڑھی سمیت کئی شہروں میں طلبا کی اشتعال انگیزی دیکھنے کو ملی تھی۔


ہندوستانی ریل کے آر آر بی این ٹی پی سی ریزلٹ میں بے ضابطگی کا الزام لگا کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے طلبا کی ناراضگی دیکھتے ہوئے وزارت ریل کے ذریعہ آگے کی این ٹی پی سی اور لیول 1 امتحان پر فی الحال روک لگانے کے ساتھ ہی طلبا کے لیے مثبت پیش قدمی کی گئی ہے۔ وزارت ریل نے طلبا سے ان کے مسائل کو جاننے کے ساتھ ان کے مشورے بھی مانگے ہیں۔ اس کے لیے باقاعدہ طلبا کے لیے ایک ای میل آئی ڈی جاری کی گئی ہے جس کے ذریعہ وہ اپنی بات ریلوے کی اعلیٰ اختیار یافتہ کمیٹی کے سامنے رکھ پائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔