’نجومی سے مناسب وقت پوچھ کر طلاق لے لیں‘، سپریم کورٹ نے شادی شدہ جوڑا کو دیا دلچسپ مشورہ

ایک نجومی شوہر اور بیوی کا ازدواجی تنازعہ سپریم کورٹ پہنچا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے کہا کہ شادی ٹوٹ چکی ہے اور الگ ہونا بہتر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شادی، علامتی تصویر/&nbsp;آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

سپریم کورٹ میں پیچیدہ ازدواجی رشتوں کے کئی کیسز سامنے آتے ہیں اور کئی بار رشتہ طلاق کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ سپریم کورٹ میں سامنے آیا جہاں شادی شدہ جوڑے کے درمیان رشتہ بہت خراب ہو گیا اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔ اس جوڑے کو سپریم کورٹ نے انتہائی دلچسپ مشورہ دیا ہے، جو اب سرخیوں میں ہے۔ عدالت نے اس جوڑے سے کہا ہے کہ نجومی سے صحیح وقت پوچھ کر طلاق لے لیں۔

دراصل ایک نجومی شوہر اور بیوی کا ازدواجی تنازعہ سپریم کورٹ پہنچا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے کہا کہ شادی ٹوٹ چکی ہے اور الگ ہونا ہی بہتر ہے۔ اسی کےس اتھ عدالت نے بیوی کو طلاق لینے اور الگ ہونے کا سب سے اچھا وقت جاننے کے لیے نجومی کی مدد لینے کا مشورہ دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے انھیں اس معاملے کو خیر سگالی کے ساتھ سلجھانے کے لیے 4 ہفتے کا وقت دیا۔


قابل ذکر ہے کہ وقت کے ساتھ ہندوستان میں طلاق کی شرح بڑھتی جا رہی ہے۔ پہلے اگر ازدواجی رشتہ خراب بھی ہوتا تھا تو لوگ صبر اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخر دم تک رشتہ نبھاتے تھے، لیکن اب رشتہ میں دراڑ آتے ہی شوہر-بیوی ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ لے لیتے ہیں۔ طویل مدت تک ہندوستان میں طلاق کی شرح دنیا میں سب سے کم (محض ایک فیصد) تھی، لیکن وقت کے ساتھ یہ شرح بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال منی کنٹرول کے ایک سروے میں پتہ چلا تھا کہ ہندوستانیوں میں اب 7 سال پہلے کے مقابلے بہت زیادہ طلاق ہو رہے ہیں۔ ڈیٹنگ ایپ بمبل کے ایک سروے میں بھی سامنے آیا ہے کہ تقریباً 81 فیصد خواتین تنہا رہنا پسند کرتی ہیں۔ انویسٹوپیڈیا کی ایک اسٹڈی سے تو یہ بھی پتہ چلا ہے کہ تقریباً 65 فیصد نوشادی شدہ ہندوستانی جوڑے بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔