ایشیائی کھیل: ہاکی مقابلہ میں پاکستان کو شکست دے کر ہندوستان نے حاصل کیا کانسہ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

01 Sep 2018, 6:31 PM

ہاکی مقابلہ میں ہندوستان نے پاکستان کو دی شکست فاش

آکاش دیپ سنگھ اور ہرمن پریت سنگھ کے گول کی بدولت ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے ہفتہ کے روز پاکستان کو 1-2 سے شکست دے کر 18ویں ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ چار سال قبل طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں تیسری بار کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ سیمی فائنل میں ہندوستان کو ملیشیا سے اور پاکستان کو جاپان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شکست کے بعد دونوں ٹیموں کو کانسے کے تمغہ کے لیے ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترنا پڑا جہاں ہندوستان نے بازی مار لی۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے آکاش دیپ سنگھ نے تیسرے اور ہرمن پریت نے 50ویں منٹ میں گول داغے جب کہ پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد عتیق نے 52ویں منٹ میں کیا۔

01 Sep 2018, 4:08 PM
ہندوستان نے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں اب تک 15 طلائی، 23 نقرئی اور 29 کانسی تمغے حاصل کر لئے ہیں۔ ہندوستان کے تمغوں کی کل تعداد 67 ہو گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔
01 Sep 2018, 3:35 PM

ہندوستانی خاتون اسکویش ٹیم کو نقرئی تمغہ سے ہی تسلی کرنی پڑی۔ ہانگ کانگ نے ہفتہ کو ہوئے فائنل مقابلہ میں ہندوستان کو 2-0 سے شکست دی۔ فائنل میں ہانگ کانگ کی ونگ ایو، ہو چان، جی ہو اور کا لی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔


01 Sep 2018, 1:24 PM
ہندوستان کے 15 طلائی تمغے مکمل

ایشیائی کھیلوں کے 15 ویں دن ہندوستان کی بہترین کارکردگی جاری ہے پہلے امت پنگھال نے مکے بازی میں طلائی تمغہ جیتا اور اب برج میں بھی ہندوستان کی ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ 60 سال کے پرنب بردھن اور 56 سال کے شیو ناتھ سرکار نے ہندوستان کو 15 واں طلائی تمغہ دلایا۔ اب ایشیائی کھیلوں میں طلائی جیتنے کے معاملہ میں ہندوستان نے اپنے پچھلے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ ہندوستان نے 1951 کے دہلی میں کھیلے گئے ایشیائی کھیلوں میں 15 طلائی تمغے اپنے نام کئے تھے۔

01 Sep 2018, 12:58 PM
ہندوستان کو 14واں طلائی تمغہ حاصل

ایشیائی کھیلوں کے 14ویں دن ہندوستان کے باکسر امت پنگھال نے ہندوستان کو 14واں طلائی تمغہ دلا دیا۔ امت نے 49 کلو زمرے کے مقبالہ میں اوزبیکستان کے موجودہ چیمپین حسن بائے دساماتیو کو 3-2 سے ہرایا۔

ہندوستان نے اب تک ریکارڈ 66 تمغے حاصل کر لئے ہیں۔ اس سے قبل ہندوستان نے 2010 کے گوانگجو ایشیائی کھیلوں میں 65 تمغے حاصل کئے تھے۔


01 Sep 2018, 10:30 AM

انڈونیشیا کے جکارتہ میں جار ایشیائی کھیل 2018 کا آج 14واں دن ہے اور ہندوستان کھلاڑیوں کے لئے موقع ہے کہ وہ کئی اور تمغے اپنے ملک کے نام کریں۔ آج ہندوتان اور پاکستان کی مردوں کی ٹیموں ہاکی میں کانسے کے لئے تمغے کئے مقابلہ کریں گی جس پر سب کی نظریں لگی ہیں۔ باکسنگ میں امت پنگھال اور اسکویش میں خاتون ٹیم فائنل میں ہے جو آج طلائی تمغے کے لئے مقابلہ کرے گی۔ہندوستان فی الحال 13 گولڈ، 23 سلور اور 29 برونز سمیت کل 65 تمغوں کے ساتھ 8ویں مقام پر ہے۔

جوڈو کے کوارٹر فائنگ میں ہندوتانی ٹیم کی ہار

ایشیائی کھیلوں کے 14ویں دن ہندوران کی جوڈو کی ٹیم بہتر شروعات نہیں کر سکی اور کوارٹر فائنل میں فار کے ساتھ ہی مقابلوں سے باہر ہو گئی۔ ہندوتانی ٹیم کو قزاقستان نے یکطرفہ مقابلہ میں 4-0 سے شکست دی۔

اس سے قبل ہندوستان نے بہتر شروعات کرتے ہوئے گزشتہ روز نیپال کو 4-1 سے ہرایا تھا۔

01 Sep 2018, 12:06 PM
ہندوستان کے 14 دن کے مقابلہ:

باکسنگ: مینز لائٹ فلائی ویٹ (49 کلو گرام)، امت بنام حسن بائے دسماتوو (دوپہر 12 بجے)۔

ہاکی: ہندوستان بنام پاکستان (شام 4 بجے)

جوڈو: اسکویش، خاتون ٹیم فائنل، ہندوتان بنام (دوپہر 1.5 بجے)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔