عدالت کے حکم پر بدایوں کی جامع مسجد کا سروے کرنے کے لیے اے ایس آئی تیار

مکیش پٹیل نے ستمبر 2022 میں سول جج بدایوں کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بدایوں کی جامع مسجد پہلے نیل کنٹھ مہادیو مندر تھا جسے ختم کرکے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>بدایوں کی جامع مسجد، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بدایوں کی جامع مسجد، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے بدایون کورٹ میں جامع مسجد کے سروے کے لیے درخواست دی ہے۔ اے ایس آئی کی جانب سے ایک وکیل عدالت میں پیش ہوا اور اس نے سروے کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس کے لیے انہوں نے وقت مانگا ہے۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر مکیش پٹیل نے ستمبر 2022 میں سول جج سینئر ڈویژن بدایوں کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بدایوں جامع مسجد نیل کنٹھ مہادیو مندر تھا جسے تباہ کرکے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

ہندو مہاسبھا نے اے ایس آئی سے مسجد کا سروے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس نے کیس میں تین فریق بنائے جن میں اے ایس آئی، ریاستی حکومت اور مسجد کمیٹی شامل ہیں۔ ہندو مہاسبھا کے وکیل وید پرکاش ساہو کے مطابق اے ایس آئی جامع مسجد کا سروے کرے گا اور پھر اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گا۔ ساہو نے کہا کہ عدالت نے اے ایس آئی کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 30 مئی کو ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔