یوپی کے اسکولوں میں یومِ عاشورہ کی چھٹی منسوخ، یوگی حکومت کا حکم جاری

ضلع تعلیمی افسران کو جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 29 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں آل انڈیا ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، اس موقع پر تمام اسکول کھلے رکھے جائیں

<div class="paragraphs"><p>یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ / آئی اے این ایس</p></div>

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کے 12ویں تک کے اسکولوں میں ہفتہ (29 جولائی) کو ہونے والی 10 محرم یعنی یوم عاشورہ کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس کے لیے ڈائریکٹر جنرل اسکول ایجوکیشن اور اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر لکھنؤ کے دفتر نے ریاست کے تمام ضلع بنیادی تعلیمی افسران کو خط جاری کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں میں 29 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں راجدھانی دہلی میں آل انڈیا ایجوکیشن کانفرنس کے افتتاح کی براہ راست نشریات کرائے جانے کا انتظام کیا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن وجے کرن آنند کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے آل انڈیا ایجوکیشن کانفرنس کے لائیو اسٹریمنگ ویب کاسٹ کے ذریعے اسکولی سطح تک کی جائے گی۔ تمام اسکولوں کو اس کے ٹیلی کاسٹ کا انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وہیں، انہوں نے خط میں کہا ہے کہ افتتاحی سیشن میں اسکول سطح پر شامل ہونے تالی تمام لوگوں کی اطلاع شامل تک وزیر تعلیم کے پاس بھیجی جائے گی۔


خیال رہے کہ اس سے قبل ہفتہ کو محرم کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا اور اگلے دن اتوار ہونے کی وجہ سے دو دن کی چھٹی تھی۔ نئے آرڈر کے بعد اب یہ چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔