آسیان ہندوستان کے ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کو آگے بڑھائےگا: مودی

وزیر اعظم مودی نے 16 ویں آسیان-ہندوستان سربراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے اپنے ابتدائی تبصرے میں، بحرالکاہل پر ہندوستان اور آسیان کے درمیان خیالات اور نقطہ نظر میں تال میل کا خیر مقدم کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بینکاک: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو 10 رکنی مضبوط جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کو ہندوستان کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کا اہم جز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے (پالیسی) آگے بڑھانے میں اس کا (آسیان) تعاون جاری رہے گا۔

وزیر اعظم مودی نے 16 ویں آسیان-ہندوستان سربراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے اپنے ابتدائی تبصرے میں، بحرالکاہل پر ہندوستان اور آسیان کے درمیان خیالات اور نقطہ نظر میں تال میل کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا بھی ہندوستان بحر الکاہل کے علاقے پر خصوصی توجہ ہے۔


وزیر اعظم نے اگلے سال آسیان کی قیادت اور رہنمائی کے لئے ویت نام کو منتخب ہونے پر مبارک باد دی انہوں نے کہا، ’’اچھی طرح سے منظم اور ترقی پسند آسیان ہمیشہ ہندوستان کے مفاد میں ہے۔ ہمیں بہتر اور اعلی درجے کی زمینی، سمندری اور ہوائی رابطے اور ڈیجیٹل رابطے بڑھانے چاہئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہندوستان شراکت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔

وزیر اعظم نے سمندری سیکورٹی اور بلیو اکنامی اور لوگوں کے درمیان تال میل اور باہمی مدد جیسے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت کو نشان زد کیا ۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری توجہ تحقیق اور تجارت کو فروغ دینے پر مرکوز ہونا چاہیے اور لوگوں کے درمیان رابطے کو بڑھانے کے لئے سیاحت کو فروغ دینا چاہیے‘‘۔


مودی نے کہا، ’’اسے حاصل کرنے کے لئے ہم شراکت کو مزید مضبوط کرنے جا رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کے نفاذ نے ہند -آسیان شراکت کو مزید مضبوط کیا ہے۔ مودی ہفتہ سے بینکاک کے تین روزہ دورے پر ہیں اور آسیان-ہندوستان سربراہ اجلاس کے علاوہ، وہ مشرقی ایشیا سمٹ اور اہم تیسرے علاقائی معاشی پارٹنرشپ (آرسی ای پی) اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔