جنسی استحصال معاملہ میں عمر قید کاٹ رہے آسارام کو لگا جھٹکا، سزا ملتوی کرنے کی عرضی خارج

جسٹس سندیپ مہتا اور وی کے ماتھر کی بنچ نے نابالغ طالبہ کے جنسی استحصال معاملہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے آسارام کی سزا ملتوی کرنے کی دوسری عرضی بھی خارج کردی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جودھپور: راجستھان ہائی کورٹ نے نابالغ طالبہ کے جنسی استحصال کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے آسارام کی سزا ملتوی کرنے کی عرضی کو آج خارج کردیا۔ جسٹس سندیپ مہتا اور وی کے ماتھر کی بنچ نے آسارام کی سزا ملتوی کرنے کی دوسری عرضی خارج کردی۔حالانکہ آسارام کو اس وقت معمولی راحت ملی جب عدالت نے پہلے سے چل رہی ان کی سزا کے خلاف اپیل کے معاملے میں آئندہ جنوری میں سماعت کرنے کی تاریخ طے کی۔

آسارام کی سزا ملتوی کرنے کی عرضی پر پیروی کرنے کےلئے ممبئی سے آئے سینئر وکیل شریئش گپتے نے عرضی خارج ہونے پر عدالت سے آسارام کی سزا کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کرنے کی درخواست کی۔اس پر عدالت نے سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کےلئے جنوری کے دوسرے ہفتے میں تاریخ طے کی۔ اس معاملے میں عمر قید کی سزا بھگت رہے آسارام جودھپور سینٹرل جیل میں بند ہے۔آسارام کو ایک اکتوبر ،2013 میں گرفتار کیاگیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔