ایس پی صاحب! آپ کو ہماری قربانی یاد نہیں آئی؟ اویسی کا سوال

اویسی نے کہا، ’’ایس پی صاحب! ہندو مسلمانوں نے آزادی کی جنگ لڑی تھی۔ آپ کو ہماری قربانی یاد نہیں آئی؟ آپ ہم ہم کتنے بھی ظلم کر لو لیکن کوئی مسلمان کہیں نہیں جائے گا۔ یہ ملک ہمارا ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) اور قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کو لے کر بہار کے کشن گنج میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی کے دوران اویسی نے وزیر عظم نریندر مودی پر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے حوالہ سے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ اویسی نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم ان اقدامات سے ملک کو تقسیم کرنا اور آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا، اسد الدین اویسی نے میرٹھ کے ایس پی کے قابل اعتراض زبان میں مسلمانوں کو دھمکانے کی بھی مذمت کی۔ میرٹھ ایس پی کے بیان پر اویسی نے کہا، ’’ایس پی صاحب! ہندو مسلمانوں نے آزادی کی جنگ لڑی تھی۔ آپ کو ہماری قربانی یاد نہیں آئی؟ آپ ہم پر کتنے بھی ظلم کر لو لیکن کوئی مسلمان کہیں نہیں جائے گا۔ یہ ملک ہمارا ہے۔‘‘


ویڈیو میں ایس پی سٹی کہتے نظر آ رہے ہیں، ’’جو کالی اور پیلی پٹی باندھ رہے ہو، بتا رہا ہوں۔ ان سے کہہ دو پاکستان چلے جائیں۔ فیوچر (مستقبل) کالا ہونے میں لگے گا ایک سیکنڈ بھر، ایک سیکنڈ میں سب کالا ہوجائے گا۔ دیش میں نہیں رہنے کا من ہے، چلے جاؤ بھیا۔ کھاؤگے یہاں، گاؤگے کے پاکستان کا۔

ویڈیو میں ایس پی سٹی کہتے نظر آ رہے ہیں، ’’جو کالی اور پیلی پٹی باندھ رہے ہو، بتا رہا ہوں۔ ان سے کہہ دو پاکستان چلے جائیں۔ فیوچر (مستقبل) کالا ہونے میں لگے گا ایک سیکنڈ بھر، ایک سیکنڈ میں سب کالا ہوجائے گا۔ دیش میں نہیں رہنے کا من ہے، چلے جاؤ بھیا۔ کھاؤگے یہاں، گاؤگے کہیں اور کا! بتاؤ ###۔ نہیں نہیں فوٹو لے لیا ہوں، بتاؤں گا ان کو۔ ان کو بتا دینا #####. اس گلی کو میں، گلی مجھے یاد ہو گئی ہے، یاد رکھنا مجھے یاد ہو جاتا ہے تو نانی تک تک میں پہنچتا ہوں۔ یاد رکھیے گا آپ لوگ۔ ### تم لوگ بھی قیمت چکاؤ گے۔‘‘


کشن گنج کے رویدھاسا میدان پر ’آئین بچانے‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے بارے میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ مودی اس طرح کے اقدامات کے ذریعے ایک بار پھر ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ این پی آر اور این آر سی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اگر آج ہم خاموش رہے تو آنے والی نسلوں کو جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہندوستان میں رہنے کا راستہ اختیار کر کے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا تھا لیکن وزیر اعظم اسی طبقہ سے شہریت ثابت کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔