راہل گاندھی کے لیہ بازار پہنچتے ہی امنڈا جمِ غفیر، سبزیاں اور پھل خریدے، دکانداروں اور لوگوں سے کی ملاقات

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ان دنوں لداخ کے دورے پر ہیں اور گزشتہ شام انہوں نے لیہ کے مرکزی بازار کا دورہ کیا

<div class="paragraphs"><p>لیہ میں راہل گاندھی</p></div>

لیہ میں راہل گاندھی

user

قومی آوازبیورو

لیہ (لداخ): کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ان دنوں لداخ کے دورے پر ہیں اور گزشتہ شام انہوں نے لیہ کے مرکزی بازار کا دورہ کیا۔ یہاں پہنچتے ہی نوجوانوں اور لوگوں کا جمِ غفیر امنڈ پڑا۔ نوجوانوں میں راہل گاندھی کے ساتھ سیلفی لینے کی ہوڑ مچ گئی۔

ہجوم میں سے ایک بچہ راہل گاندھی کا آٹو گراف لینے کے لیے سیکورٹی کے دائرے کو بھی عبور کر گیا۔ راہل گاندھی نے پیار بھری مسکراہٹ کے ساتھ بچے کو آٹوگراف بھی دیا اور اس کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔ راہل گاندھی پورے وقت لوگوں کے ہجوم سے گھرے رہے اور لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے چاروں طرف سے جمع ہوتے رہے۔ اس دوران راہل گاندھی لیہ لداخ کی وادیوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی موٹر سائیکل پر لداخ کی سیر کر رہے ہیں۔


لیہ بازار میں مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے پھلوں اور سبزیوں کی دکان پر خریداری بھی کی۔ اس دوران بازار کو روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔

قبل ازیں، راہل گاندھی نے ہفتہ کو لداخ کے پینگونگ تسو کا بائیک سے سفر کیا تھا۔ اتوار کی صبح لداخ میں پینگونگ جھیل کے کنارے انہوں نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی 79 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ راہل گاندھی جمعرات کو لیہ پہنچے ہیں، وہ لداخ میں 25 اگست تک موجود رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔