’لگتا ہے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان ہونے والا ہے‘

اروندھتی رائے نے کہا ’’موب لنچنگ کرنے والوں کی جگہ وکلاء، ادیبوں، دلت حقوق کے لئے لڑنے والے کارکنان اور مفکروں کے گھر پر چھاپہ ماری ہو رہی ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

معروف مصنفہ اروندھتی رائے نے سماجی کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال کو دیکھ کر محسوس ہوتا کہ ملک میں ایمرجنسی کا اعلان ہونے والا ہے۔ وہیں سینئر کمیونسٹ رہنما پرکاش کرات نے اس کارروائی کو جمہوری حقوق پر حملہ کے مترادف قرار دیا ہے۔

اروندھتی رائے نے کہا، ’’دن دہاڑے لوگوں کے قتل کرنے والوں اور موب لنچنگ کرنے والوں کی جگہ وکلاء، ادیبوں، دلت حقوق کے لئے لڑنے والے کارکنان اور مفکروں کے گھر پر چھاپہ ماری ہو رہی ہے۔ یہ واضح کرتا ہے کہ ہندوستان کہاں جا رہا ہے۔ قاتلوں کا احترام کیا جا ئے گا اور جشن بھی منایا جائے گا۔ لیکن سماجی انصاف کے حق میں جو بولے گا اسے مجرم کہا جائے گا۔ ‘‘

اروندھتی نے مزید کہا، ’’یہ آئندہ انتخابات کی تیاری ہے۔ لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ ہمیں اس کے خلاف متحد ہونا ہوگا نہیں تو ہم ہر طرح کی آزادی کو کھو دیں گے۔ یہ بالکل ایمرجنسی جیسی صورت حال ہے۔ ‘‘

ادھر پرکاش کرات نے کہا، ’’یہ (گرفتاریاں) جمہوری حقوق پر حملہ کے مترادف ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان لوگوں پر لگائے گئے تمام معاملات کو واپس لیا جائے اور انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Aug 2018, 11:38 AM