ایک بڑی طاقت ہونے کے ناطے ہمیں مشکل وقت میں دوسروں کی مدد کرنی ہی ہوگی: ہندوستانی وزیر خارجہ

ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کی بڑھتی صلاحیت، ہمارے اپنے مفادات اور ہمارے وقار کی وجہ سے ہمیں مشکل حالات میں دوسروں کی مدد کرنی ہی ہوگی۔

ایس جے شنکر، تصویر یو این آئی
ایس جے شنکر، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

’’ہندوستان ایک طاقتور ملک ہے اور دنیا میں اس کا وقار ہے۔ ایسے میں اگر مشکل حالات پیدا ہوتے ہیں تو ہمیں دوسروں کی مدد کرنی ہی ہوگی۔‘‘ یہ بیان ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ایسے وقت میں دیا ہے جب حال ہی میں ہندوستانی بحریہ نے ایک ایرانی تجارتی جہاز کو سمندروں لٹیروں سے بچایا۔

ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کی بڑھتی صلاحیت، ہمارے اپنے مفادات اور ہمارے وقار کی وجہ سے ہمیں مشکل حالات میں دوسروں کی مدد کرنی ہی ہوگی۔ اگر ہمارے پڑوس میں کچھ غلط چیزیں ہو رہی ہیں اور ہم کہیں کہ ہم اس میں کچھ نہیں کر سکتے، تو ایسے میں ہمیں ذمہ دار ملک نہیں سمجھا جائے گا۔


غور کرنے والی بات یہ ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ہندوستانی بحریہ نے تجارتی جہازوں کے اغوا کچھ اہم کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ کسی بھی ملک کے جہاز پر سمندری لٹیروں کا حملہ ہوتے ہی ہندوستانی بحریہ نے فوری رد عمل کا مظاہرہ کیا اور جہاز کو آگے کے راستہ پر روانہ کر کے ہی دم لیا۔ تازہ معاملہ جب ایرانی تجارتی جہاز کے ساتھ پیش آیا تو صومالیہ کے ساحل پر سمندری لٹیروں کا حملہ ہندوستانی بحریہ نے آئی این ایس سمترا کا استعمال کر ناکام کر دیا۔ اس جہاز کے کرو اراکین میں 19 پاکستانی بھی شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی شپنگ روٹ پر اسرائیل-حماس جنگ کے بعد سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی بحریہ نے بحیرۂ احمر اور بحیرۂ عرب کے علاقے میں اپنے 10 جنگی جہاز تعینات کر رکھے ہیں۔ گزشتہ دنوں برطانیہ کا جھنڈا لگے ایک تجارتی جہاز کی بھی ہندوستانی بحریہ نے مدد کی تھی۔ اس وتق جہاز پر حوثی باغیوں نے میزائل سے حملہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔