دہلی آبکاری پالیسی معاملہ: اروند کیجریوال گرفتاری کے خلاف ہائی کورٹ پہنچے، اتوار کو سماعت کی اپیل!

اروند کیجریوال نے اپنی عرضی میں دلیل دی ہے کہ ان کی گرفتاری اور حراست ناجائز تھی اور وہ فوراً حراست سے رِہا کیے جانے کے حقدار ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، فائل فوٹو</p></div>

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، فائل فوٹو

user

قومی آوازبیورو

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مبینہ آبکاری پالیسی گھوٹالہ سے جڑے ایک منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ کی گئی گرفتاری کو چیلنج پیش کرتے ہوئے ہفتہ کے روز دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ عآپ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی لیگل ٹیم ہائی کورٹ سے معاملے کی فوری سماعت کرنے کی گزارش کرے گی، ہو سکے تو اتوار کو ہی سماعت کیے جانے کی گزارش ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ ذیلی عدالت نے تفصیلی اور مستقل پوچھ تاچھ کے لیے جمعہ کے روز کیجریوال کو 28 مارچ تک کے لیے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔ کیجریوال کو سزا کی کارروائی سے تحفظ دینے سے ہائی کورٹ کے ذریعہ انکار کیے جانے کے کچھ گھنٹوں بعد ای ڈی نے کیجریوال کو گرفتار کر لیا تھا۔ کیجریوال نے اپنے خلاف جاری سمن سمیت سبھی کارروائی کو رد کرنے کے لیے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔


یہ معاملہ 22-2021 کے لیے دہلی حکومت کی آبکاری پالیسی کو تیار کرنے اور اس کو نافذ کرنے میں مبینہ بدعنوانی و منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ اس پالیسی کو بعد میں رد کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں عآپ کے سینئر لیڈران منیش سسودیا اور سنجے سنگھ بھی حراست میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔