مہاتما گاندھی کے پوتے ارون منی لال گاندھی کا انتقال، 89 سال کی عمر میں لی آخری سانس

اطلاع کے مطابق ارون گاندھی گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے۔ تشار گاندھی نے بتایا کہ ان کے والد کی آخری رسومات آج کولہاپور میں ادا کی جائیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

مہاتما گاندھی کے پوتے ارون منی لال گاندھی کا 89 سال کی عمر میں کولہا پور، مہاراشٹر میں انتقال ہو گیا۔ ارون گاندھی کے بیٹے تشار گاندھی نے منگل کو ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ بتایا گیا ہے کہ ارون گاندھی گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے۔ تشار گاندھی نے بتایا کہ ان کے والد کی آخری رسومات آج کولہاپور میں ہی ادا کی جائیں گی۔

ارون منی لال گاندھی مہاتما گاندھی کے دوسرے بیٹے منی لال گاندھی کے بیٹے ہیں۔ وہ 14 اپریل 1934 کو ڈربن، جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ’انڈین اوپینین‘ کے ایڈیٹر تھے، جو یہاں سے شائع ہوتا تھا، جب کہ ان کی والدہ اسی اخبار میں پبلشر تھیں۔ ارون گاندھی نے بعد میں اپنے دادا کے راستے پر چلتے ہوئے سماجی و سیاسی مسائل پر ایک کارکن کے طور پر کام کیا۔


ارون گاندھی نے کچھ کتابیں بھی لکھی ہیں۔ جن میں دی گفٹ آف اینگر: اینڈ ادر لیسنز فرام مائی گرینڈ فادر مہاتما گاندھی نمایاں ہیں۔ ارون گاندھی 1987 میں اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ میں آباد ہو گئے تھے۔ یہاں انہوں نے اپنی زندگی کے کئی سال میمفز، ٹینیسی میں گزارے۔ یہاں انہوں نے کرسچن برادرز یونیورسٹی میں عدم تشدد سے متعلق ایک انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔