’پیر پرائی جا نے رے ‘کنسرٹ میں فنکاروں کی مدد کے لئے آئے بڑے فنکار

فنکار خاص طور پر چھوٹے فنکار بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اسٹیج پروڈکشن بند ہیں۔ ایسے میں فنکاروں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

سونو نگم کی فائل تصویر آئی اے این ایس
سونو نگم کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کورونا وباء سے بری طرح متاثرہ فنکاروں کی مدد کے لئے ورچوئل کنسرٹ ’پیرپرائی جانے رے‘ جمعہ کے روزکامیابی سے انعقاد کیا گیا ، جس میں قومی اور بین الاقوامی اعزاز سے نوازے گئے بڑے فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کیا۔

پروگرام کے صدر نے کہا کہ کورونا وباء نے معاشرے کے ہر حصے کو متاثر کیا ہےاور آرٹ کی دنیا بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رہی ۔ فنکار خاص طور پر چھوٹے فنکار بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اسٹیج پروڈکشن بند ہیں۔ ایسے میں فنکاروں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ آرٹ لٹریچراور ثقافت ملک کی روح ہوتی ہے ۔ فن مستقبل میں آنے والے بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرتا ہے ۔ لیکن جب فن پر بحران کے بادل منڈلانے لگیں تو معاشرے کو پریشانی کا سامنا ضرور کرناپڑتا ہے ۔ ایسے میں ضرورت مند فنکاروں کی مالی اعانت کے لئے ’ پیر پرائی جانے رے ‘ کے نام سے ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نامور فنکاروں نے اپنی پیشکش کے ذریعے معاشرے سے ضرورت مند فنکاروں کی مدد کی اپیل کی۔

سنسکار بھارتی دہلی کے زیر اہتمام اس پروگرام میں سونو نگم ، شنکر مہادیوان ، استاد امجد علی خان ، استاد واصف الدین ڈگر ، سریش واڈکر ، ہنسراج ہنس ، پنڈت برجو مہاراج ، انوپ جلوٹا ، کیلاش کھیر ، انورادھا پاڈوال ، منوج تیواری ، سروجا ویدیاناتھن ، دلیر مہندی ، میکا سنگھ ، انوپم کھیر ، سونل مانسنگھ ، کپل شرما ، پرکاش جھا ، ڈاکٹرپدما سبرامنیم ، ڈاکٹر سونل مانسنگھ ، ناگراج حوالدار ، جانو بروا ، سمترا گوہا ، سبھاش گھئی ، اکشے کمار ، روی کشن ، جسویر جاسی ، مدھوبٹ تیلنگ ، راجندر گنگانی ، انور خان ، مکند نائک ، ہری ہرن ، ساجن مشرا ، وشوموہن بھٹ ، چندر پرکاش دوویدی ، واسودیو کامت ، چیتن جوشی ، رچا شرما نے پرفارمنس دی اور ضرورت مند فنکاروں کی مدد کی اپیل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔