جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نائیجیریا کے صدر کی آمد

نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے پالم ملٹری ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نئی دہلی: نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو جی -20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کی صبح ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے پالم ملٹری ہوائی اڈے پر مسٹر بولا کا استقبال کیا۔

ایکس پر اطلاع دیتے ہوئے پروفیسر بگھیل نے کہا کہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے تمام سربراہان مملکت میں سے نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو سب سے پہلے ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے حکومت ہند کی جانب سے ان کا استقبال کرنے کا موقع ملا۔ اتیتھی دیو بھوا کی روایت پر عمل پیرا اپنے ملک میں ہم ان کو دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس موقع پر نائجیریا کے وزیر خارجہ یوسف تگر اور ہندوستان میں نائجیریا کے ہائی کمشنر احمد سولے بھی موجود تھے۔ جی-20 سربراہی اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔