برطرف پولیس افسر سچن واجے آئی سی یو میں داخل

عدالت نے گزشتہ ہفتے واجے کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی تھی کیونکہ ان کی میڈیکل رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے دل کی نسوں میں کئی رکاوٹیں ہیں۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر میں ممبئی سنٹرل کے واک ہارٹ اسپتال میں داخل ممبئی پولیس کے برطرف افسر سچن واجے کو پیر کی صبح آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔

واجے کی وکیل آرتی کالیکر نے بتایا کہ ہسپتال بہت جلدسی اے بی جی (کورونری آرٹری بائی پاس گرافٹنگ) سرجری کی تیاری کر رہا ہے۔ اینٹیلیا بم پلانٹ اور منسکھ ہیرانی قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار واجے کو اپنے دل کے علاج کے لیے بھیونڈی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال سے ممبئی کے واک ہارٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔


عدالت نے گزشتہ ہفتے واجے کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی تھی کیونکہ ان کی میڈیکل رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے دل کی نسوں میں کئی رکاوٹیں ہیں۔ واضح رہے سچن واجے کا معاملہ کافی موڑ لے چکا ہے ۔ این آئی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سچن نے جو بھی کیا وہ اپنے رتبے کو دوبارہ دکھانے کے لئے کیا ۔ واضح رہے ابھی تک جو باتیں سامنے آئی ہیں اس سے ایک بات تو واضح ہے کہ سچن نے جو بھی کچھ کیا اس میں کوئی اور شریک نہیں تھا یعنی اس نے کسی کے کہنے پر نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔