ریمڈیسیور کی کالا بازاری کرنے والوں کو گرفتار کریں: وزیر اعلیٰ اسٹالن

وزیر اعلی اسٹالن نے کہا کہ پولیس کو ہدایت دی ہے کہ جو لوگ ریمڈیسیور اور آکسیجن سلنڈر کی کالا بازری کر کے زیادہ قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں، انہیں غنڈا ایکٹ کے تحت گرفتار کریں۔

اسٹالن، تصویر آئی اے این ایس
اسٹالن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنئی: تمل ناڈو حکومت نے ہفتہ کے روز ریمڈیسیوردوا اور آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کرنے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو غنڈا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ریمڈیسیور اور آکسیجن سلنڈروں کی کالا بازری کر کے زیادہ قیمتوں پر فروخت سے متعلق شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے یہاں بیان میں کہا کہ یہ خاص طور پر کووڈ وبا کے دور میں بہت سنگین جرم ہے۔

اسٹالن نے کہا کہ ’’کچھ سماج دشمن عناصر ریمڈیسیور کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں اور اسے بلیک مارکیٹ میں زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے آکسیجن سلنڈروں کو بھی زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے کا ذکر کیا اور کہا کہ ایسے وقت میں جب غریب اور پسماندہ لوگ کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، تب کچھ سماج دشمن عناصر ریمڈیسیور اور آکسیجن سلنڈروں کے ذخیرے میں مصروف ہیں۔


وزیر اعلی اسٹالن نے اسے ایک بہت سننگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ جو لوگ ریمڈیسیور اور آکسیجن سلنڈر کی کالا بازری کر کے زیادہ قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں، انہیں غنڈا ایکٹ کے تحت گرفتار کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔