کولگام میں فوجی جوان لاپتہ، تلاش کے لئے آپریشن شروع: پولیس

کولگام کے استھال علاقے سے ایک فوجی جوان ہفتے کی شام سے لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے استھال سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی جوان ہفتے کی شام سے لاپتہ ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے استھال علاقے سے ایک فوجی جوان ہفتے کی شام سے لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے استھال سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی جوان ہفتے کی شام سے لاپتہ ہے۔

انہوں نے بتایا ’’وہ اپنی آلٹو گاڑی زیر نمبر جے کے -18B - 7201 میں کچھ چیزیں روٹی وغیرہ لانے کے لئے گیا تھا تب سے لاپتہ ہے اور گھر واپس نہیں لوٹا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جاوید احمد وانی ولد محمد ایوب وانی نامی یہ فوجی جوان لداخ میں تعینات تھا عید کی چھٹیوں کے لئے گھر آیا تھا۔

پولیس کے مطابق لاپتہ فوجی جوان کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ دریں اثنا لاپتہ فوجی جوان کے اہلخانہ نے ان لوگوں جنہوں نے اس کو اٹھایا ہوگا، سے بیٹے کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔


مذکورہ جوان کے والد محمد ایوب نے میڈیا کو بتایا: 'میرا بیٹا عید سے چھٹیوں پر تھا، شام کے وقت روٹی وغیرہ لانے کے لئے گیا کیونکہ کل اس کو واپس ڈیوٹی پر جانا تھا لیکن راستے میں ہی کسی نے اس کو اغوا کیا'۔ انہوں نے اشک بار آنکھوں سے کہا: 'میری اہلیہ عارضہ قلب میں مبتلا ہے، اس کے بغیر ہمارا کوئی کمانے والا نہیں ہے جس کسی نے بھی اس کو اغوا کیا ہے ان سے میری گذارش ہے کہ اس کو رہا کریں'۔

انہوں نے پولیس اور فوج کا شکریہ کرتے ہوئے کہا ’’میں پولیس اور فوج کا بہت شکر گذار ہوں جنہوں نے رات بھر تلاشی آپریشن چلایا'۔ لاپتہ جوان کی والدہ نے بیٹے کی رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا: 'میرے جاوید کو رہا کریں، اس کو گھر واپس بھیج دیں، اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کو معاف کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔