آرمی ڈے: پی ایم مودی، صدر کووند، راہل اور گہلوت نے فوجیوں کو پیش کی مبارکباد

آرمی ڈے کے موقع پر آرمی کمان ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں میں فوجی پریڈ اور طاقت کا مظاہرہ کے ساتھ کئی طرح کے پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

15 جنوری 2020 کو پورا ہندوستان ’آرمی ڈے‘ منا رہا ہے اور اس موقع پر پی ایم نریندر مودی، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سمیت کئی سیاسی ہستیوں نے فوجیوں کو مبارکباد دی۔ 72ویں آرمی ڈے کے موقع پر پی ایم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہندوستان کی فوج ماں بھارتی کی آن بان اور شان ہے۔ آرمی ڈے کے موقع پر میں ملک کے تمام فوجیوں کی بے مثال جرات، حوصلہ اور اولالعزمی کو سلام کرتا ہوں‘‘۔


صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹوئٹ کے ذریعہ پیش اپنے پیغام فوجیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’ آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوج کے تمام فوجی بھائی بہنوں، بہادروں اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد ۔ آپ ہمارے ملک کے فخر اور ہماری آزادی کے محافظ ہیں ۔ آپ نے ہماری خودمختاری کی حفاظت کی ہے، ملک کے افتخار میں اضافہ کیا ہے اور لوگوں کی حفاظت کی ہے۔ جے ہند!‘‘


کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی آرمی ڈے پر ٹوئٹ کے ذریعہ بہادر جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں اپنا سب کچھ قربان کرنے والے ہندوستانی فوج کے سبھی بہادر جوانوں، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو یوم بری فوج کو بہت بہت مبارکباد۔ جے ہند!‘‘


راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے سوشل نیٹورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر آرمی ڈے سے متعلق اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’ہمارے فوجیوں اور فوج کے جوانوں کی بہادری اور ہمت کو سلام۔ ہم ان کی بے لوث خدمت اور ملک کے لئے ان کی قربانی کے قرضدار ہیں۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ آرمی ڈے کے موقع پر آرمی کمان ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں میں فوجی پریڈ اور طاقت کا مظاہرہ کے ساتھ دیگر پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پہلی بار ایک خاتون افسر کیپٹن تانیہ شیر گل مردوں کی تمام ٹکڑیوں کی قیادت کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔