عارض خان بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر معاملہ میں قصوروار قرار

ایڈیشنل سیشن جج سندیپ یادو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ’’یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عارض خان نے اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس افسر موہن چندشرما کاقتل کیا ہے۔‘‘

عدالت، علامتی تصویر
عدالت، علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے 2008 بٹلہ ہاوس انکاونٹر معاملے میں مجرم عارض خان کو پولیس انسپکٹر موہن چند شرما کے قتل معاملے میں قصوروارقراردیا گیا ہے۔ عدالت نے پیر کو اپنے فیصلے میں عارض خان کو دہلی پولیس انسپکٹر کاقتل کرنے اور دیگر معاملوں میں مجرم قراردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج سندیپ یادو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ’’یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عارض خان نے اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس افسر موہن چندشرما کاقتل کیا ہے۔‘‘

35سالہ عارض خان مبینہ طور سے انڈین مجاہدین سے جڑاہواہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے 10 سالوں سے مفرور عارض خان کو فروری 2018 میں گرفتارکیا تھا۔ عارض خان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 307، 333 اور 353 کے مختلف معاملے درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 19 ستمبر 2008 کو دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ اور انڈین مجاہدین کے مبینہ دہشت گردوں کے درمیان ایک مڈھ بھیڑ ہوئی تھی جس میں دو انتہاپسندمارے گئے تھے۔ انڈین مجاہدین کے دہشت گرد دارالحکومت دہلی میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔